تاریخ افکار اسلامی

by Other Authors

Page 319 of 433

تاریخ افکار اسلامی — Page 319

تاریخ افکارا سلامی ٣١٩ خلاف اور حجیت حد میث کے حق میں جو تحریک چلی بر صغیر میں اس سے متاثر دواور گر و ہ سامنے آئے۔ایک گر وہ اہل حدیث یا وہابی کے نام سے مشہور ہوا جو اپنے آپ کو سلفی کہلاتا تھا۔دوسراگر و داہل دیوبند کا تھا۔یہ دونوں گرو ہ شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کو اپنا مقتدا اور پیشوا تسلیم کرتے ہیں تا ہم اہل حدیث کا جھکا و محمد بن عبد الوہاب نجدی کی طرف زیادہ ہے اس وجہ سے اس گروہ نے افراط کی راہ اختیار کی اور احادیث کے بارہ میں ان کا رویہ سرتا سر غیر تنقیدی رہا۔چنانچہ وہ احادیث کے غالب حصہ کو ہر قسم کی تنقید سے بالا سمجھتے ہیں۔ان کی رائے میں سابقہ محدثین نے حدیث کے سلسلہ میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی الگ کر کے رکھ دیا ہے اور اب مسلم علماء کا صرف یہ کام ہے کہ ان بزرگوں نے احادیث کے جو درجے مقرر کئے یا ان کی جو تشریحات کی ہیں وہ انہی کی پیروی کریں کیونکہ یہ احادیث ہر حال میں قابل ترجیح ہیں اس لئے اگر ان میں سے کوئی حدیث بظاہر نص قرآن کے خلاف نظر آئے تو حدیث کو تر جیح ہوگی اور رنص قرآنی کی اس کے مطابق تاویل کی جائے گی یا اُسے منسوخ قرار دیا جائے گا کیونکہ اس درجہ کی احادیث قرآن پر مقدم ہیں۔اس قسم کی تخف ، تعمد داور نجدی مصیت کے غلبہ کی وجہ سے یہ گروہ تنگ نظری میں مقلدین سے بھی بڑھ گیا۔حمود اس کا نصیبیہ اور تعصب اس کا وطیرہ نظر آنے لگا جس کی وجہ سے اس کا قدم آگے اُٹھنے کی بجائے بہت پیچھے جا پڑا۔اہلِ دیوبند شاہ ولی اللہ محدث دہلوی سے متاثر دوسرا گروہ اہل دیوبند کا ہے۔مولانا محمد قاسم نانوتوی ( ولادت ۱۸۳۲ء) نے دارالعلوم دیوبند کی بنیا د ۱۸۶۶ء میں رکھی۔یہ دارالعلوم برصغیر میں قدیم دینی علوم کے فروغ کا مرکز ثابت ہوا۔علماء دیوبند نے اس لحاظ سے علم حدیث کی قابل قدرخدمت سرانجام دی کہ ان کی کوششوں سے فقہ حنفی کی تائید کے لئے احادیث کا قابل لحاظ ذخیرہ مرتب ہوا اور انہوں نے اس نقطہ نظر سے تنقید حدیث کے معیار پر بخشیں کیں۔مختلف احادیث میں تطبیق اور توافق کے اصولوں کی وضاحت کی۔تا ہم ان علماء کی کوششیں بھی ایک خاص دائرہ میں محمد و در ہیں۔ووافقہ حنفی کی تائید کے دائرہ سے باہر نہ نکل سکے اور اس نقطہ نظر سے آزادی اجتہاد اور وسیع نظری کی طرف ان کا رویہ بھی سراسر منفی انداز کا تھا۔بعض کلامی مسائل کے بارہ میں بانی مدرسہ دیوبند مولانا محمد قاسم صاحب نانوتوی کی علمی