تاریخ افکار اسلامی

by Other Authors

Page 194 of 433

تاریخ افکار اسلامی — Page 194

تاریخ افکا را سلامی ۱۹۴ کتاب اختلاف الفقهاء “ لکھی اُس میں امام احمد کا بطور فقیہ کے ذکر نہ کیا جس کی وجہ سے منیلی آپ کے خلاف ہو گئے اور مشتعل ہو کر آپ کے مکان پر پتھراؤ کیا۔یہاں تک کہ پولیس کو مداخلت کرنا پڑی اور جب آپ فوت ہوئے تو آپ کا جنازہ نہ اُٹھنے دیا۔جو لوگ تعزیت کے لئے آتے ان کو وہ روکتے اور گھر میں داخل نہ ہونے دیتے۔آخر آپ کے عقیدت مندوں نے رات کے وقت گھر میں ہی تدفین کا فریضہ سر انجام دیا۔لے امام ابن جریر بڑے خوددار، جرات مند حق بات کہنے میں جری ، عابد و زاہد بز رگ تھے۔نہ کبھی حکومت کی طرف سے آمدہ نذرانے اور تحائف قبول کئے اور نہ ہی عہدہ قضاء کی پیشکش منظور کی۔ساری عمر آزاد رہ کر درس و تدریس اور تالیف و تصنیف میں صرف کر دی اور جب آپ اس دنیا سے رُخصت ہوئے تو علم کی بہت بڑی دولت دنیا والوں کو تحفے میں دے گئے۔فكان نعم الامام ابن جریر رحمة الله عليه و على سابقيه و لاحقيه من الائمة رحمة واسعة يبلغ رضاه ويَرْزُقْنَا تَقْوَاهُ - وثبوا عليه ورموه بمحابرهم ثم قذفوا داره بالحجارة الى ان تدخلت الشرطة مات الطبرى منع الاحتفال به و دُفن فى داره لیلا - الامام احمد بن حنبل صفحه ۲۱۲ و عِندَمَا