تاریخ افکار اسلامی — Page 195
تاریخ افکا را سلامی ۱۹۵ ایک ضروری وضاحت مختلف فرقوں کے نظریات کا تاریخی جائزہ پیش کرنے سے پہلے اس امر کی وضاحت ضروری ہے کہ اس بات کی پوری کوشش کی گئی ہے کہ آئندہ صفحات میں جو کچھ کسی فرقہ کی طرف منسوب کیا گیا ہے وہ حرف بحرف صحیح ہو اور کسی جگہ بھی تعصب یا شنید یا تساہل سے کام نہ لیا جائے۔ہر فرقہ کے بارے میں وہی کچھ لکھا جائے جسے وہ فرقہ مانتا ہے لیکن تاریخی حقیقت کے لحاظ سے یہ حتمی دعوی نہیں کیا جا سکتا کہ یہ کوشش پوری طرح کامیاب بھی رہی ہے کیونکہ تاریخ مختلف ادوار میں سے گزرنے اور گر دو پیش سے متاثر ہونے کی وجہ سے بڑی حد تک حجاب اکبر بھی ثابت ہوتی ہے اس لئے کسی حقیقت کے کئی پہلوؤں کا تشنه وضاحت رو جانا عین ممکن ہے اور کئی واقعات کی اصلیت سیاق و سباق سے کٹ جانے کی وجہ سے مشتبہ ہو سکتی ہے۔بہر حال یہ نظریاتی جائزہ اس حسین فلن کی بنیاد پر پیش کیا جا رہا ہے کہ جن سابقہ بزرگوں نے اس موضوع پر لکھا ہے وہ اپنی جلالت شان اور عظمت علم کے لحاظ سے ہر قسم کے تعصب اور جانبداری سے پاک اور اظہار حقیقت کے لئے بڑے حمدی اور صادق القول مانے جاتے ہیں اور ان کی ثقاہت کا انکار مشکل ہے۔تا ہم اگر کسی فرد یا فرقہ کو اس بارہ میں کوئی اختلاف ہو اور وہ سمجھتا ہو کہ کسی جگہ بیان کردہ حقائق میں جھول یا غلطی ہے تو نشان دہی کرنے پر اصلاح میں کسی قسم کے بخل سے کام نہیں کیا جائے گا۔و بالله التوفيق