تاریخ افکار اسلامی

by Other Authors

Page 193 of 433

تاریخ افکار اسلامی — Page 193

تاریخ افکا را سلامی ١٩٣ حضرت امام ابن جریر طبری امام ابو جعفر محمد بن جریر النظیر می ۲۲۴ ھ میں پیدا ہوئے اور ۳۱۰ ھ میں وفات پائی۔امام شافعی کے فکری شاگر د تھے۔حصول علم کے لئے مصر بھی گئے۔وہاں امام شافعی کے شاگر د امام مزنی اور وہاں کے دوسرے علماء سے بہت کچھ حاصل کیا۔بڑے قومی الحافظہ ماہر علوم، محدث، مفسر اور بڑے پایہ کے مؤرخ تھے۔پہلے امام داؤ د ظاہری کی طرح شافعی المذہب تھے۔پھر اپنے نئے مسلک کی بنا پر خود صاحب مذہب بنے اور نے فقہی مسلک کے امام کہلائے۔آپ نے تفسیر میں بے نظیر کتاب لکھی جو تفسیر ابن جریر " کے نام سے مشہور ہے۔اس تفسیر کے بارہ میں کہا گیا ہے کہ ا سے حاصل کرنے کے لئے چین بھی جانا پڑے تو مہنگا سودا نہیں ہے۔اس تفسیر کا پورا نام جامع البیان فی تفسیر القرآن " ہے اور تفسیر بالروایت والخصوص کا بڑا انا در مجموع ہے۔بڑانا در امام ابن جریر بڑے لکھنے والے مصنف تھے۔ان کی تحریرات کا اگر جائزہ لیا جائے تو اندازاً چالیس صفحے روز کے بنتے ہیں تغیر کے علاوہ آپ نے کئی اور کتب بھی لکھیں جن میں سب سے زیادہ مشہور تاریخ کی محیر العقول کتاب " تاریخ الامم والملوک “ ہے جو قبل از اسلام اور بعد از اسلام کے واقعات اور حوادث کا بہترین مجموعہ ہے۔اور بعض حلقوں میں تاریخ عالم کی اصدق ترین کتاب مانی جاتی ہے لے امام ابن جرمیہ بڑے غضب کے مناظر بھی تھے۔امام شافعی کے شاگر دالر عمرانی کو کئی بار مناظرہ میں ہرایا۔امام داؤ د ظاہری پر غلبہ پایا۔آپ نے اپنے فقہی مسلک کی وضاحت کے لئے ایک کتاب بھی لکھی جس کا نام "لطيف القول في احكام الشرائع الاسلام “ ہے۔دوسرے تمام فقہاء کے برخلاف آپ اس بات کے قائل تھے کہ عورت تمام معاملات میں حج اور قاضی بن سکتی ہے۔امام ابن جریر طبری کی یہ رائے بھی تھی کہ امام احمد بن حنبل محدث ہیں فقیہ نہیں۔آپ نے ایک ل هو من اصدق كتب التاريخ عن العالم القديم يتفق ما في تواريخ الروما واليونان الامام الشافعي صفحه ۲۰۲) الامام الشافعی صفحه ۲۰۲