تاریخ افکار اسلامی

by Other Authors

Page 166 of 433

تاریخ افکار اسلامی — Page 166

تاریخ افکا را سلامی ۱۶۶ حنبلیوں کے ہاں مقبول ہے اور کوئی وجہ نہیں کہ اُس کی صحت کا انکار کیا جائے۔البتہ یہ درست ہے کہ آپ کی فقہ پر حد یث و آثار کا رنگ غالب تھا لے مسند امام احمد حدیث میں آپ کا کارنامہ "المسند" کی شکل میں موجود اور مشہور ہے۔اس کتاب میں تھیں اور چالیس ہزار کے درمیان احادیث اور آثار صحابہ ہیں ہے آپ کی یہ کتاب بعد میں آنے والے محمد ثین کے لئے بطور بنیاد کے کبھی گئی امام بخاری ، امام مسلم اور دوسرے بزرگ محمد ثین نے اپنے اپنے مجموعے مرتب کرتے وقت اس کتاب کو بھی سامنے رکھا اور صحیح احادیث کے انتخاب میں اس سے قابل قدرید ولی۔مسند میں مضامین کی ترتیب کی بجائے راویوں کی ترتیب سے احادیث جمع کی گئی ہیں۔مثلاً پہلے حضرت ابو بکر سے مروی احادیث، اس کے بعد حضرت عمرہ کی مرویات، اس کے بعد حضرت عثمان کی۔علی ھذا القیاس ترتیب وار تمام صحابہ کی مرویات درج کتاب ہیں۔مضامین کے لحاظ سے ترتیب کی بعد میں کئی کوششیں ہوئیں لیکن ابھی تک مکمل شکل میں یہ مقصد زیور طبع سے آراستہ نہیں ہو سکا۔کے اس میں شک نہیں کہ مسند میں مروی بعض احادیث ضعیف ہیں سکے لیکن علماء نے تصریح کی ہے کہ مسند میں کوئی موضوع روایت نہیں ہے۔امام احمد کا مسلک یہ تھا کہ قرآن وسنت کے بعد احاديث أعاد ماخذ شریعت ہیں خواہ وہ صیح ہوں یا ضعیف متصل ہوں یا مرسل، اقوال صحابہ کو بھی محاضرات صفحه ۳۵۰ الامام احمد بن حنبل صفحه ۲۱۷ الامام الشافعي صفحه ۳۱۳- الامام احمد بن حنبل صفحه ۲۴۳ تا ۲۴۷ جمع ابن القيم فتاواه الفقهية في ثلاثين مجلداً (ابن القيم الجوزيه صفحه ۳۸) مات الامام احمد قبل تنقیح المسند و تهذيبه فيقى على حاله ثم جاء ابنه عبد الله فالحق به من مسموعاته ما يشابهه ويما ثله (محاضرات صفحه ۳۵۱) الضعيف الذي يكون في بعض رجاله من لم يبلغ مبلغ الثقة اوكان في سلسة سنده انقطاع ولم يثبت عن الثقات مخالفته والموضوع فهو ما قام الدليل على بطلانه ( المحاضرات صفحه ۳۵۴) مزید تفصیل کے لئے دیکھیں۔الامام احمد صفحه ۲۲۰ تا ۲۳۶ - محاضرات صفحه ۳۵۸ و ۳۶۱