تاریخ افکار اسلامی

by Other Authors

Page 353 of 433

تاریخ افکار اسلامی — Page 353

تاریخ افکا را سلامی ۳۵۳ یہ حقیقت تو تسلیم کی جانی چاہئے کہ اسلام کے آغاز سے لے کر اب تک تمام مستند اسلامی لٹریچر خواہ قرآن کریم ہو یا سنت وحد بیث تاریخ ہو یا علم العقائد کا کوئی مجموعہ یہ سب اس نظریہ کے ذکر سے خالی نہیں کہ آئندہ زمانہ میں ایک عظیم الشان ظہو را اور ایک روحانی قیادت دنیا میں ابھرے گی جو مسلمانوں کے تنزل کا مداوا کرے گی اور اسلام کی ترقی اور اس کا دوبارہ عروج اُس کے پروگرام اور اس کی پیروی سے وابستہ ہو گا۔امت مسلمہ کے تمام مفسرین ، تمام محمد شین، تمام متکلمین کا اس پر اتفاق ہے۔اسی طرح تمام فقہاء اور صوفیاء بھی اس بارہ میں متفق ہیں۔اصل عقیدہ میں کوئی اختلاف نہیں ، اختلاف اگر ہے تو فروعات میں ہے ، تفاصیل میں ہے۔مثلاً یہ کہ یہ ظہور اور یہ قیادت ایک شخصیت کی صورت میں ہوگی یا اس کے لئے دوا لگ الگ وجود ہوں گے۔وہ کسی خاص خاندان سے ہوگایا امت مسلمہ کے اندر کسی بھی قوم سے وہ ہوسکتا ہے۔وہ آسمان سے نازل ہوگایا زمین پر کسی مسلمان کے گھر پیدا ہو گا۔اس کا اور اس کے باپ کا نام کیا ہوگا، وہ کہاں اور کس شہر میں ظاہر ہوگا۔وہ کافروں اور منکروں کو زیر دستی مسلمان بنائے گا یا وہ آسمانی حربوں سے کام لے گا اور حکمت و موعظہ کی راہ اختیار کرے گا۔غرض سینکڑوں اختلاف ہیں اور ہو سکتے ہیں لیکن ایک حقیقت پر سب کا اتفاق ہے کہ ایسا ظہور ائل اور مقدر ہے، آسمان و زمین مل سکتے ہیں لیکن یہ عظیم ظہور نہ رک سکتا ہے اور نہ مل سکتا ہے لیے۔اب ہم اس اہم نظریہ کے اس پہلو پر بحث کرتے ہیں کہ یہ عظیم الشان قیادت ایک شخصیت کی صورت میں دنیا کے سامنے آئے گی یا دو وجودوں نے ظاہر ہونا ہے یا اس کے مظہر متعد دو جو د ہوں گے۔مہدی کا عام مفہوم یہ ہے کہ ایسے ہدایت یا فتہ لوگ جن پر اللہ تعالیٰ کی خاص نظر ہو اور وہ آسمانی ہدایت سے فیضیاب ہوں اور اللہ تعالیٰ ان سے اصلاح خلق کا کوئی غیر معمولی کام لے گویا وہ آسمان سے ہدایت پاتے ہیں اور اس کے اشارہ کے مطابق زمین کے لوگوں کے لئے ہادی اور نمونہ بنتے ہیں۔مہدویت کے اس عام مفہوم اور اس نظریہ کی وسعت کے لحاظ سے کئی عظیم بزرگ اس لقب کے مستحق گزرے ہیں ان معنوں کی رو سے تمام انبیاء مہدی ہیں تے بلکہ مہدی اعظم ا سنن ابی داؤد کتاب المهدی مسند احمد جلد ا صفحه ۹۹ - شرح ترمذي لابن العربي جلد ۹ صفحه ۷۴ الانعام: ۱۹