تاریخ افکار اسلامی

by Other Authors

Page 354 of 433

تاریخ افکار اسلامی — Page 354

تاریخ افکا را سلامی ۳۵۴ سرور دو عالم حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم ہیں کیونکہ تمام گزشتہ مہدی بھی آپ کے طفیل مہدی ہنے اور آئندہ آنے والے بھی آپ سے فیض پا کر مقام مہدویت پر فائز ہوں گے۔انہی معنوں میں حضرت حسان بن ثابت نے آپ کو مہدی کہا ہے۔ان کا شعر ہے و مَا بَالُ عَيْنِكَ لَا تَنَامُ كَأَنَّمَا كُحِلَتْ مَا فِيْهَا بِكُحْلِ الْأَرْمَدِى جَزَعًا عَلَى الْمَهْدِي أَصْبَحَ ثَاوِيًا يَا خَيْرَ مَنْ وَطِأَ الْحَصَى لَا تَبْعَدِى یعنی تیری آنکھ کو کیا ہو گیا ہے کہ اُس کے آنسو تھمتے نہیں نیند اُڑ گئی ہے یوں لگتا ہے جیسے اُس میں شب بیداری کا سرمہ لگایا گیا ہو، یہ شدید گھبراہٹ اُس عظیم مہدی کی وفات کے صدمہ کی وجہ سے ہے جسے ابھی دفن کیا گیا ہے۔اے خیر الناس اور افضل الرسل آپ ہمیشہ اللہ کی رحمتوں کے مورور ہیں یہ بھی آپ سے دور نہ ہوں۔حدیث میں ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جریر بن عبد اللہ البجلی کے حق میں دعا اللهم ثبته واجعله هَادِيًا مهديات انہی معنوں میں خلفاء راشدین کو بھی مہدی کہا گیا ہے جیسے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔- عَلَيْكُمْ بِسُنّتِى وَسُنَّةِ الْخُلَفَاءِ الرَّاشِدِينَ الْمَهْدِيِّينَ - کہ میری اور میرے خلفاء کی سنت کی پیروی کرنا جو راشد اور مہدی ہیں حضرت امام حسن اور حضرت امام حسین کو بھی مہدی کہا گیا ہے۔اس کے بعد مہدی کا ایک خاص مفہوم امت میں متعارف ہوا اس کی تقریب یہ ہوئی کہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے تیسرے فرزند حضرت محمد بن حنفیہ جو بڑے فاضل اور بے بدل عالم تھے اُن کے عقیدت مندوں اور پیروؤں نے جن کا قائد محتار ثقفی تھا یہ تہیہ کیا کہ امام حسین کے قتل کا بدلہ لیا جائے۔چنانچہ انہوں نے بچن چن کر اُن لوگوں کو قتل کیا جنہوں نے حضرت امام حسین کو شہید کرنے میں حصہ لیا تھا۔یہ لوگ محمد ابن حنفیہ کو مہدی مانتے تھے اور یہ عقیدہ رکھتے تھے کہ محمد ابن حنفیہ کے ذریعہ بنو امیہ کے ظلم و ستم سے مسلمانوں کو نجات ملے سيرة ابن هشام شعر حسان بن ثابت في رثاء رسول الله صلى الله عليه وسلم ترمذی کتاب العلم باب ما جاء في الأحمد بالسنة بخارى كتاب الجهاد باب مَنْ لَّا يَثْبُتُ عَلَى الْخَيْلِ۔سيرت ابن هشام جلدا صفحه ۸۰ حاشیه