تاریخ افکار اسلامی — Page 241
تاریخ افکارا سلامی مختلف مساجد میں بخو رجلانے کے لئے انگیٹھیاں بنانے کی تحریک چلائی اور ہارون الرشید کیتر غیب دی کہ وہ خانہ کعبہ میں بھی ایک بہت بڑی بھٹی تعمیر کرائیں جس میں ہر وقت بخور بخو د اور دوسری مختلف خوشبوئیں جلتی رہیں۔چنا نچہ علامہ بغدادی برا مکہ کی ان خفیہ مساعی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں۔كَانَتِ البَرَامِكَةُ قَدْ زَيَّنُوا لِلرَّشِيدِ أَنْ يُتَّخَذَ فِي جَوْفِ الكَعْبَةِ مِجْمَرَةٌ يُتَبَخَّرُ عَلَيْهَا العُوْدُ أَبَدًا فَعَلِمَ الرَّشْيدُ أَنَّهُمْ أَرَادُوا مِنْ ذَالِكَ عِبَادَةَ النَّارِ فِي الْكَعْبَةِ وَأَنْ يُصِيرَ الكَعْبَةُ بَيْتَ النَّارِ فَكَانَ ذَالِكَ أَحَدٌ أَسْبَابِ قَبضِ الرَّشِيدِ عَلَى الْبَرَامِعةِ یعنی برا ملکہ نے کوشش کی کہ رشید اس بات پر آمادہ ہو جائے کہ خانہ کعبہ کے اندر خوشبو جلانے کی ایک بھٹی بنائی جائے جس میں بخو را در محود ہمیشہ جلتی رہا کرے۔ایک طرح سے ان کی یہ کوشش تھی کہ کعبہ میں آگ کی پوچا کی کوئی صورت نکل آئے۔رشید نے برامکہ پر جو سختیاں کیں اُن کی وجوہات میں سے ایک وجہ برا مکہ کی یہی خطر ناک کوشش تھی جس کا رشید نے نوٹس لیا۔الإِسْمَاعِيلِيه - اسماعیلی شیعه شیعہ فرقوں میں سے تین فرقوں نے تاریخ اسلام کے ادوار کو بہت زیادہ متاثر کیا۔شیعہ شیعہ اثناعشریہ اور شیعہ اسماعیلیہ۔شیعہ اسماعیلیہ کی بنیا د ستر اور خفاء پر تھی اس لئے اسے جمِيعَاتِ سریہ میں شمار کیا جاتا ہے۔خود اسماعیلیہ بھی اس حقیقت کو تسلیم کرتے ہیں کہ ان کی دینیاتی اور نظریاتی تعلیم میں خفا اور ستر ہے۔وہ اپنے بنیادی عقائد نہ ہر ایک کو بتاتے ہیں اور نہ عوام میں ان کی اشاعت کرتے ہیں اس لئے ان تک پہنچنے کے لئے اُن کے اپنے ذرائع کی بجائے دوسرے ذرائع پر انحصار کرنا پڑتا ہے جن میں بعض غیر جانبدار ذرائع ہیں اور بعض جانبدارا در تعصب کا رنگ لئے ہوئے۔بہر حال اس فرقہ کی تفصیلی تاریخ کے لئے دو نقطہ ہائے نظر ہیں ایک وہ جس کے ایک حد تک درست ہونے کو خود اسماعیلی بھی تسلیم کرتے ہیں۔دوسرا نظر یہ وہ ہے جو اسماعیلی شیعوں کے مخالف گروہ جن میں سکی بھی ہیں اور دوسرے سر یہ آور دہ شیعہ فرقے بھی۔پہلے نقطۂ نظر کا پس منظر یہ ہے کہ بنو ہاشم خاص طور پر علوی ( یعنی اولا دعلی ) بنو امیہ کی حکومت کو ایک غاصب اور ظالم حکومت سمجھتے تھے۔پہلے پہلے انہوں نے بنو امیہ کا مقابلہ میدانِ جنگ میں کرنا چاہا الفرق بين الفرق صفحه ۲۱۶