تاریخ افکار اسلامی

by Other Authors

Page 192 of 433

تاریخ افکار اسلامی — Page 192

تاریخ افکار را سلامی ۱۹۲ کر سکتے اس ساری خط و کتابت میں ایک دوسرے کا ادب و احترام ملحوظار ہا اور یہ فقہی مسائل پر تبصرہ کا ایک نادر نمونہ ہے۔لے امام مالک کے شاگر دا بن وہب کہا کرتے تھے لَوْلا مَالِكَ وَاللَّيْتُ لَضَلَّ النَّاسُ لَه مالک اور لیٹ نہ ہوتے تو لوگ فقہ کی بھول بھلیوں میں الجھ کر رہ جاتے ہے امام لیث بڑے سخی اور غنی النفس بھی تھے۔ایک بار ہارون الرشید نے آپ کے فتویٰ سے خوش ہو کر ہزاروں درہم بطور نذرانہ پیش کئے۔آپ نے یہ کہتے ہوئے قبول نہ کئے کہ یہ کسی غریب مستحق کو عنایت کئے جائیں انہیں اس رقم کی ضرورت نہیں۔کے ابو جعفر منصور نے مصر کی قضاء کا عہدہ آپ کو پیش کیا لیکن آپ نے معذرت کر دی۔آخر اس بات پر آمادہ ہو گئے کہ وہ وہاں کے والیوں اور قضاۃ کی نگرانی کریں گے ہے دن بھر میں بالعموم آپ کی تین مصروفیات تھیں۔دن کے پہلے حصہ میں والی مصر کے پاس جاتے اور مشاورت کا فریضہ سر انجام دیتے ، دوسرے حصہ میں حدیث پڑھاتے ، تیسرا حصہ لوگوں کی ضرورتوں کے پورا کرنے اور ان کی مدد کرنے میں صرف ہوتا ھے امام لیث حضرت امام مالک کی خدمت میں بکثرت تحائف بھجوایا کرتے تھے جن میں نقد رقم بھی ہوتی تھی۔مالک خوشی یہ تجھے قبول کرتے۔آپ کے دل میں امام لیث کے خلوص، پیارا اور دوستی کی بدی قدرتھی۔آپ کو اہل مصر نے امام مصر کا خطاب دیا تھا جس کے آپ بجا طور پر مستحق تھے۔ل الليث بن سعد فقيه مصر صفحه ۷۸ و ۱۳۱ بحواله اعلام الموقعين لابن القيم جلد ۳ صفحه ۹۵ - مالک بن انس صفحه ۱۱۹ تا ۱۲۱ مع حاشیه الامام الشافعي صفحه ۱۷۳ مع حاشیه و صفحه ۲۴۱ الامام الشافعی صفحه ۱۷۵ الليث بن سعدصفحه ۷۵ ۷۶ بحواله تاريخ بغداد للخطيب جلد۱۳ صفحه ۵۰۴ ه الامام الشافعی صفحه ۱۷۳ - الليث بن سعد صفحه ۸۵ الليث بن سعد صفحه ۸۴۰۸۳