تاریخ افکار اسلامی

by Other Authors

Page 333 of 433

تاریخ افکار اسلامی — Page 333

تاریخ افکا را سلامی FFF دوسرے عظیم الشان موعود بلکه موعو دا قوام عالم سید ولد آدم حضرت خاتم الانبیا محمد مصطفی صلے اللہ علیہ وسلم ہیں۔آپ کے آنے کی پیشگوئی دنیا کے تمام آسمانی مذاہب میں موجود ہے۔تفصیل میں جانے کا یہ موقع نہیں صرف بائبل کی بعض پیشگوئیوں کا ذکر کیا جاتا ہے۔بنی اسرائیل کے شارع نبی حضرت موسیٰ علیہ السلام کو مخاطب کر کے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔میں اُن کے لئے اُن کے بھائیوں میں سے تیری مانند ایک نبی بر پا کروں گا او را پنا کلام اُس کے منہ میں ڈالوں گا اور جو کچھ میں اُسے فرماؤں گا وہ سب اُن سے کہے گا تم اس کی سنتا جو کوئی میری اُن باتوں کو جن کو وہ میرا نام لے کر کہے گا نہ سنے گا تو میں اُن کا حساب اُس سے لوں گا ملے پھر لکھا ہے مرد خدا موسیٰ نے جو دعائے خیر اپنی وفات کے وقت سے پہلے بنی اسرائیل کو بطور برکت دی وہ یہ ہے۔خداوند سینا سے آیا اور شعیر سے اُن پر طلوع ہوا۔فاران ہی کے پہاڑ سے وہ جلوہ گر ہوا۔دس ہزار قد وسیوں کے ساتھ آیا اور اُس کے داہنے ہاتھ میں ایک آتشی شریعت ان کے لئے تھی، ۲ حضرت سلیمان اس محبوب عالم " کی یوں خبر دیتے ہیں "میرا محبوب سرخ و سفید ہے۔دس ہزار آدمیوں کے درمیان جھنڈے کی مانند کھڑا ہوتا ہے۔ہاں وہ محمد یم ہے۔۔اے یروشلم کی بیٹیوا یہ میرا پیارا ہے۔یہ میرا۔L۔۔جانی ہے۔حضرت داؤد آپ کے حق میں اس طرح پیشگوئی بیان کرتے ہیں۔وہ پتھر جسے معماروں نے رد کیا کونے کا سرا ہو گیا۔یہ خداوند سے ہوا جو ہماری له استثنا باب ۱۸ آیت ۱۹:۱۸ ۲ استثنا باب ۳۳ آیت ۲ سے حضرت سلیمان نے اس پیشگوئی میں محمد یم" کا لفظ استعمال کیا ہے لیکن اردو مترجمین نے اس کا ترجمہ عشق انگیز کیا ہے حالانکہ بینام ہے اور نام کا ترجمہ کرنا غلط ہے۔غزل الغزلات باب ۵ آیت ۱۰ تا ۱۶