تاریخ افکار اسلامی

by Other Authors

Page 334 of 433

تاریخ افکار اسلامی — Page 334

تاریخ افکا را سلامی نظروں میں عجیب ہے، لے هم سمسم سلسلہ موسویہ کے آخری نبی اور عظیم موعود حضرت مسیح علیہ السلام آپ کی آمد کی یوں خبر دیتے ہیں۔یشوع نے انہیں کہا ، کیا تم نے نوشتوں میں کبھی نہیں پڑھا کہ جس پتھر کو راج گیروں نے ناپسند کیا وہی کونے کا سرا ہوا۔یہ خداوند کی طرف سے ہے اور ہماری نظروں میں عجیب۔اس لئے میں تم سے کہتا ہوں کہ خدا کی بادشاہت تم سے لے لی جائے گی اور ایک اور قوم کو جو اس کے میوے لاوے دی جائے گی ہے پھر ایک موقع پر مسیح نے کہا۔میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ میرا جانا تمہارے لئے فائدہ مند ہے کیونکہ اگر میں نہ جاؤں تو وہ مددگار " ( تسلی دینے والا ) تمہارے پاس نہ آئے گا لیکن میں جاؤں گا تو اُسے تمہارے پاس بھیج دوں گا وہ آکر دنیا کو گناہ اور راستبازی اور عدالت کے بارہ میں قصور وار ٹھہرائے گا اسی تسلسل میں آپ مزید فرماتے ہیں۔مجھے تم سے اور بھی بہت سی باتیں کہنا ہیں مگر اب تم ان کی برداشت نہیں کر سکتے لیکن جب وہ روح حق آئے گا تو تم کو تمام سچائی کی راہ دکھائے گا اس لئے کہ وہ اپنی طرف سے نہ کہے گا لیکن جو کچھ سنے گاوہی کہے گا اور تمہیں آئندہ کی خبریں دے گا۔زیور ۱۱۸ آیت ۲۳۰۲۲ متی باب ۲۲ آیت ۴۳۰۴۲ اس پیشگوئی کا شروع کا حصہ آغاز مضمون دیکھیں۔سے پوچتا باب ۱۶ آیت ۷ تا ۱۴۔یوحنا کی اس پیشگوئی کے ترجمہ میں لفظ " مددگار روح حق “ قابل غور ہیں۔سوال یہ ہے کہ حضرت مسیح نے اصل لفظ کیا بولا تھا جس کا ترجمہ مدد گار"یا " روح حق و غیرہ کیا گیا ہے۔اگر صحیح اور اصل لفظ کا پتہ لگ سکے تو حقیقت کھل کر سامنے آسکتی ہے۔یونانی انجیل یوحنا میں یہ لفظ پاراکلیوس (PARAKLE TOS PARACLE TUS) ہے جو انگریزی میں "پاراکلیٹ“ (PARACLE TE) بن گیا جس کا عربی تلفظ فارقلیط مروج ہوا لیکن یہ یونانی لفظ "PERICLYTOS“ ہے (پیر تعلیطس یا بر تقلیطس ) بھی ہو سکتا ہے جس کے معنے ” تعریف کیا گیا “ کے ہیں۔اس طرح یہ گویا لفظ "محمد" کے ہم معنے ہے۔بہر حال مسیح کا اصل لفظ سریانی زبان میں کیا تھا یہ سوال ابھی تشریہ جواب - سیرۃ ابن طعام میں سریانی لفظ منحمنا کوٹ کیا گیا ہے جو محمد کے ہم متنے ہے۔(سيرة ابن هشام صفة رسول الله صلى الله عليه وسلم)