تاریخ انصاراللہ (جلد 1) — Page 26
I خلافت کے عہدہ جلیلہ پر فائز ہونے کے بعد حضور نے ساری جماعت مبالعین کو ہی اس راستہ پر ڈال دیا جس پر پہلے عمران انصار اللہ کو چلا یا جارہا تھا بحضور کے دل میں اسلام کی اشاعت اور سلسلہ کی تبلیغ کے لیے جو بے پناہ جذبہ تھا اور اس سلسلہ میں جو ارادے اور تمنائیں تھیں ان کو بروئے کار لانے کے لیے اللہ تعالیٰ نے وافر سامان پیدا کر دیئے اور جماعت کی پوری قوت اور جملہ وسائل کو ان اعراض و مقاصد کی تکمیل کے لیے آپ کے ہاتھ میں دیدیا اس لیے الگ انجمن کی ضرورت نہ رہی، لیکن جتنا عرصہ بھی یہ انجمن حضرت خلیفہ المسیح اول کسی میں حیات کام کرتی رہی اس نے قابل قدر خدمات سرانجام دیں اور تبلیغ کا کام جو پیچھے رہا جا رہا تھا اس کو خاطر خواہ طور پر ادا کیا۔سب اراکین پورے جوش اور خلوص کے ساتھ تبلیغ کے کام میں مصروف رہے اور اس کے بڑے اچھے نتائج برآمد ہوئے۔