تاریخ انصاراللہ (جلد 1) — Page 27
۲۷ تیسرا باب انصار اللہ کا دوسرا دور ایک نئی انجمن انصار الله حضرت امیر المومنین خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ اس بات کو بخوبی جانتے تھے کہ اسلام کے غلبہ و سلسلہ کی ترقی کا انحصار محض ایک نسل کی تعلیم و تربیت، قربانی و ایثار اور وفا شعار می پر مکن نہیں حضور اپنے سن شعور سے ہی اس امر کے خواہاں اور اس کے لیے کوشاں رہے کہ تبلیغ کے نظام کو وسیع سے وسیع تر کیا جائے ، جماعت کے ہر طبقہ یعنی مرد عوت اور بچوں کے اعتقادات اور ایمان میں پختگی پیدا کی جائے اور آئند و نسلوں کی تربیت کا خاطر خواہ انتظام کیا جائے تاکہ وہ اپنے وقت پر سلسلہ کی ذمہ داریوں کو اُٹھا سکیں اور خدا تعالیٰ کی راہ میں اپنی جان مال اور وقت کو صرت کر کے خدمت اسلام بجا لا سکیں بجھا نجمین انصار الله سواء میں قائم کی گئی اس کا بنیادی مقصد خلافت سے sigry دانستگی جماعت میں وحدت فکر پیدا کرنا اور تبلیغ کے نظام کو موثر اور وسیع کرنا تھا، شاہ میں قائم ہونے والی دوسری انجمن انصار اللہ کا بنیادی مقصد نئی پود کی اصلاح ، ان میں خدمت دین کا جذبہ ابھارنا اور انہیں اس قابل بنانا تھا کہ وہ آئندہ کی ذمہ داریوں کو کما حقہ، سنبھال سکیں اس المین کے قیام اور مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے حضور نے جلسہ سالانہ کے موقعہ پر اپنی تقریر فرموده ۲۷ دسمبر راء میں ارشاد فرمایا ہے۔か یہاں میں نے ایک انجمن بچوں کی بنائی ہے جس کا نام انصاراللہ رکھا ہے اس میں میں خود ان کو ہدایت دیتا ہوں چنانچہ اس کا ایک نتیجہ یہ ہوا ہے کہ بہت سے لڑکے اب تہجد پڑھنے لگے ہیں ، میں چاہتا ہوں کہ تمام بیرونی جماعتوں میں بھی اس قسم کی انجمنیں بنائی جائیں جن میں بچوں کو اخلاقی تربیت کے سبق لکھائے جائیں تاکہ وہ آئندہ قوم کے بہترین افراد ثابت الفضل ۱۴ جنوری ۱۹۲۶