تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 40 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 40

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم مقابلہ Slow سائیکلنگ : دوسرا مقابلہ Slow سائیکلنگ کا تھا۔خدام اور انصار کی طرف سے پانچ پانچ کھلاڑیوں نے اس میں شمولیت کی۔یہ مقابلہ بھی بہت دلچسپ رہا۔اس مقابلہ میں انصار کھلاڑیوں نے پہلی پوزیشنیں حاصل کیں۔اول: مکرم پروفیسر مبارک احمد طاہر صاحب ، دوم: مکرم چوہدری محمد انور صاحب سوم: مکرم محمد اختر صاحب۔مقابله رسه کشی: تیسرا مقابلہ رسہ کشی کا ہوا۔یہ مقابلہ بہت دلچسپ تھا۔حاضرین کے جوش و خروش میں دونوں ٹیموں نے زبر دست مقابلہ کیا۔خدام الاحمدیہ کی ٹیم نے یہ مقابلہ جیت لیا۔مقابلہ کلائی پکڑنا: انصار اور خدام کے ورزشی مقابلوں کا آخری مقابلہ کلائی پکڑنے کا تھا۔اس مقابلہ میں بھی حاضرین نے خوب دلچسپی لی اور کھلاڑیوں کو داد دی۔یہ مقابلہ انصار کھلاڑیوں نے جیت لیا۔اس مقابلے میں بھی پہلی تینوں پوزیشنیں انصار کھلاڑیوں نے حاصل کیں۔فائنل مقابلہ دوانصار کے درمیان ہوا۔دونوں کھلاڑیوں نے بہت عمدہ کارکردگی دکھائی اور مقابلہ برابر چلتا رہا۔بالآخر ٹاس کے ذریعہ اول اور دوم پوزیشن کا فیصلہ کیا گیا۔مقابلہ میں اول: مکرم رانا اللہ دتہ صاحب، دوم: مکرم شاہد احمد باجوہ صاحب اور سوم : مکرم محمد اختر صاحب رہے۔تقریب تقسیم انعامات : آخر میں تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی۔جس کی صدارت حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب ناظر اعلیٰ و امیر مقامی نے فرمائی۔تلاوت کے بعد مکرم مولا نا محمد صدیق صاحب شاہد گورداسپوری زعیم اعلیٰ مقامی ربوہ نے رپورٹ پیش کی جس میں انہوں نے انصار اور خدام کے مابین پہلے ورزشی مقابلہ جات کے انعقاد میں خصوصی طور پر ڈاکٹر سلطان احمد مبشر مہتم خدام الاحمدیہ مقامی کا شکر یہ ادا کیا جن کے تعاون سے یہ مقابلے ممکن ہوئے۔اسی طرح مہمان خصوصی ، محترم صدر صاحب مجلس انصار اللہ پاکستان اور حاضرین کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے تشریف لا کر مجلس انصار اللہ کی حوصلہ افزائی کی۔رپورٹ کے بعد مہمان خصوصی محترم ناظر صاحب اعلیٰ و امیر مقامی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم فرمائے۔آپ نے اپنے اختتامی خطاب میں خدام اور انصار دونوں کو با قاعدگی سے ورزش کرنے کی طرف توجہ دلائی۔آپ نے خدام اور انصار کے مابین ان مقابلہ جات کو پسند فرماتے ہوئے اس خواہش اور دعا کا اظہار فرمایا کہ ان مقابلوں کے نتیجے میں دونوں تنظیموں کے درمیان باہمی رابطہ اور تعاون کی روح مزید ترقی کرے گی۔