تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 39 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 39

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۳۹ مکرم ایڈیشنل وکیل التبشیر صاحب لندن نے ۲۵ ستمبر ۲۰۰۰ ء کو مندرجہ ذیل خط صدر محترم کی خدمت میں لکھا۔" آپ کی طرف سے بذریعہ FAX مجلس انصار اللہ پاکستان کے ذریعہ حاصل ہونے والی چھ ہزار آٹھ سوا کا ون بیعتوں کی رپورٹ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں موصول ہوئی۔جس کے ساتھ علاقہ وضلع وار بیعتوں کی تفصیل بھی منسلک ہے اسی طرح پچاس سے زائد بیعتیں حاصل کرنے والے داعیان الی اللہ کی فہرست بھی شامل ہے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے آپ کی یہ رپورٹ ملاحظہ فرمائی اور فرمایا الحمد لله ، اللهم زد وبارک وثبت اقدامهم جزاكم الله تعالى احسن الجزاء سالانہ اجتماع ضلع سیالکوٹ مورخه ۲۶، ۱/۲۷ اکتوبر ۲۰۰۰ء نظامت ضلع کا سترھواں سالانہ اجتماع جامع احمد یہ سیالکوٹ شہر میں ہوا۔افتتاحی تقریب مکرم امیر صاحب ضلع کی صدارت میں منعقد ہوئی۔مورخہ ۲۶ اکتوبر بعد نماز مغرب وعشاء مکرم ناظم صاحب نے ذکر حبیب پر تقریر کی ، بعدازاں مقابلہ جات شروع ہوئے۔مورخہ ۲۷ اکتوبر کو چار بجے نماز تہجد اور نماز فجر کے بعد دروس قرآن مجید ، حدیث شریف اور ملفوظات حضرت مسیح موعود ہوئے۔بعد ناشتہ ورزشی مقابلہ جات ہوئے۔اختتامی اجلاس زیر صدارت محترم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب صدر مجلس منعقد ہوا۔مکرم مولا نا سلطان محمود انور صاحب نے تقریر کی۔آخر میں مکرم صدر صاحب نے خطاب فرمایا اور انعامات تقسیم فرمائے۔بہتر مجالس کے چھ سو تنیس انصارا ایک سو تیرہ خدام اور پچاس اطفال نے شرکت کی۔آل ربوہ انصار اللہ وخدام الاحمدیہ ورزشی مقابلہ جات مورخه ۲۸ اکتوبر ۲۰۰۰ء بروز ہفتہ پہلے آل ربوه ورزشی مقابلہ جات ما بین انصار اللہ و خدام الاحمدیہ دار الرحمت غربی ربوہ کی گراؤنڈ میں منعقد ہوئے۔پروگرام کا آغاز آٹھ بجے صبح ہوا۔محترم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب صدر مجلس انصاراللہ پاکستان نے دعا کے ساتھ افتتاح فرمایا۔مقابلہ والی بال : پہلے خدام اور انصار کے درمیان والی بال کا مقابلہ ہوا۔دونوں ٹیموں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا جس سے حاضرین بہت محظوظ ہوئے۔یہ مقابلہ خدام الاحمدیہ کی ٹیم نے جیت لیا۔