تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 333
تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۳۱۳ عطا فرماچکے تھے۔اس مد کا بجٹ سال ہذا میں بارہ لاکھ روپے تجویز ہوا۔اس مد میں مخیر می سے عطا یا لینے کی تحریک کی گئی۔۳۔محاصل صیغہ جات امانتی : ماہنامہ انصار اللہ کا بجٹ آمد گزشتہ سال کے چھ لاکھ ستر ہزار کے مقابل آٹھ لاکھ اکسٹھ ہزار روپے تجویز ہوا۔دیگر اہم امور :۔کارکنان دفتر کی تنخوا ہیں ، امداد موسم سرما کے علاوہ امداد گندم ( جو اس سے قبل نصف دی جاتی تھی، اس سال سے پوری دیئے جانے کی سفارش کی گئی )۔۲۰۰۱ء خلاصہ مجوزہ بجٹ : مجوزہ بجٹ آمد و خرچ ایک کروڑ چودہ لاکھ تئیس ہزار روپے تجویز کیا گیا جو گزشتہ (ایک کروڑ تین لاکھ گیارہ ہزار روپے) کی نسبت سے گیارہ اعشاریہ گیارہ فیصد زائد تھا۔ا۔محاصل خالص (الف) چندہ مجلس: اسی لاکھ روپے جو سال گزشتہ سے گیارہ اعشاریہ گیارہ فیصد زائد تھا۔(ب) چندہ سالانہ اجتماع : نو لاکھ روپے رکھا گیا۔(ج) چندہ اشاعت لٹریچر : دولاکھ پچھتر ہزار روپے تجویز کیا گیا۔۲۔محاصل مشروط گیسٹ ہاؤس : تین لاکھ روپے اور ہال کی بالائی منزل کی تعمیر کے لئے نو لاکھ روپے۔۳۔محاصل صیغہ جات امانتی : ماہنامہ انصار اللہ : دس لاکھ اڑتالیس ہزار روپے تفصیل اخراجات: کچھ نئے اخراجات کو بجٹ کا حصہ بنانا پڑا مثلاً ٹیکس عمارات وغیرہ۔۲۰۰۲ء: مجوزہ بجٹ آمد و خرچ : ایک کروڑ پچیس لاکھ انسٹھ ہزار روپے۔اضافہ دس فیصد۔ا۔محاصل خالص : (الف) چندہ مجلس: اٹھاسی لاکھ روپے جو سال گزشتہ سے دس فیصد زائد تھا۔