تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 13 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 13

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ہوا۔جس میں مندرجہ ذیل ممبران نے شرکت فرمائی۔ا۔مکرم خالد محمودالحسن بھٹی صاحب ۳۔مکرم حافظ مظفر احمد صاحب ۱۳ ۲ - مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب ۴۔مکرم منور شمیم خالد صاحب ۵ مکرم مولانامحمد صدیق صاحب گورداسپوری ۶ مکرم مبارک احمد طاہر صاحب مکرم چوہدری لطیف احمد جھمٹ صاحب ۸ مکرم حبیب الرحمن زیر وی صاحب ۹ - مکرم ملک منصور احمد عمر صاحب ۱۱ مکرم محمد اعظم اکسیر صاحب ۱۳۔مکرم سید قاسم احمد شاہ صاحب ۱۰۔مکرم قریشی محمد عبد اللہ صاحب ۱۲۔مکرم ڈاکٹر لطیف احمد قریشی صاحب ۱۴۔مکرم ڈاکٹر عبدالخالق خالد صاحب ۱۵ مکرم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب ۱۶۔مکرم عبدالجلیل صادق صاحب ۱۷۔مکرم محمد اسلم شاد منگلا صاحب اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو مکرم حافظ مظفر احمد صاحب نے کی۔اس کے بعد عہد دہرایا گیا۔عہد کے بعد گزشتہ اجلاس کی رپورٹ پیش کی گئی جو متفقہ طور پر درست قرار دی گئی۔اس کے بعد مکرم ڈاکٹر لطیف احمد قریشی صاحب نے MTA سٹوڈیو کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔محترم صدر صاحب نے ہدایت فرمائی کہ کمیٹی دوبارہ جائزہ لے اور اس کیلئے ایک ٹیم بنائی جائے۔ذیلی تنظیموں کو اس بارہ میں کوئی ہدایت آئی ہو تو اس بارہ میں بھی معلوم کیا جائے اور پھر محترم صدر صاحب کی خدمت میں رپورٹ پیش کی جائے۔اس کے بعد قائدین کرام نے اپنی رپورٹس پیش کیں۔سب سے پہلے قیادت عمومی ،صف دوم، اشاعت، وقف جدید اور زعیم صاحب اعلی ربوہ کی رپورٹس پیش ہوئیں۔محترم صدر صاحب نے قیادت عمومی کے بارہ میں ہدایت فرمائی کہ انسپکٹر صاحبان جب دورہ پر جائیں تو چھوٹی اور دیہاتی مجالس کو رپورٹ فارم پڑ کرنا سکھائیں۔فارم خود پر نہ کیا کریں اور اسی طرح ناظمین اور ان کے نمائندے بھی دوروں کے دوران ان سے فارم پُر کروایا کریں اور فارم کی وضاحت بھی کیا کریں۔مکرم قائد صاحب وقف جدید کو ہدایت فرمائی کہ مجالس کو معلمین کیلئے بھی تحریک کریں۔اس کے بعد قیادت تربیت، تربیت نومبائعین بجنید تحریک جدید، ذہانت و صحت جسمانی تعلیم القرآن، آڈٹ ،اصلاح وارشاد، ایثار اور تعلیم کی رپورٹس پیش کی گئیں۔محترم صدر صاحب نے قائد صاحب تربیت