تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 200
۱۸۰ تاریخ انصار اللہ جلد چہارم محترم صدر صاحب نے آڈیٹر صاحب کو ہدایت فرمائی کہ بڑی مجالس مثلاً کراچی ،لاہور ، اسلام آباد، فیصل آباد، سرگودہا وغیرہ کے آڈٹ کی طرف خصوصی توجہ دی جائے اور ان کا آڈٹ کروایا جائے۔مکرم قائمقام زعیم صاحب اعلیٰ ربوہ کو ہدایت فرمائی کہ جیسا کہ پہلے توجہ دلائی گئی تھی ، ربوہ کے آٹھ دس محلے چن کر ان میں نمازوں کی حاضری کا جائزہ لیا جائے اور وفود مقرر کئے جائیں اور اس کی رپورٹ بھجوائی جائے۔مکرم قائد صاحب تربیت نو مبائعین کو ہدایت فرمائی کہ نومبائعین سے رابطہ کی مجالس سے معتین رپورٹ لی جائے نیز نو مبائعین کی کلاسز کی طرف توجہ دلائی اور کلاسز کے بارہ میں شوری میں جو تجویز منظور ہوئی تھی ، اس کا حوالہ دیکر خصوصاً ان مجالس کو جہاں زیادہ پھل حاصل ہوئے ہیں ، کلاسز کی طرف توجہ دلائی جائے۔یہ اجلاس دعا کے بعد چھ بجے اختتام پذیر ہوا۔خلاصہ کا رروائی اجلاس مجلس عاملہ ۲۷ فروری ۲۰۰۳ء مجلس عاملہ انصار اللہ پاکستان کا ماہانہ اجلاس مورخہ ۲۷ فروری بروز جمعرات بوقت پونے پانچ بجے گیسٹ ہاؤس مجلس انصاراللہ میں زیر صدارت مکرم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب صدر مجلس منعقد ہوا۔جس میں مندرجہ ذیل اراکین نے شرکت فرمائی۔ا۔مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب ۳- مکرم عبدالجلیل صادق صاحب ۵- مکرم منور شمیم خالد صاحب ے۔مکرم عبدالرشید غنی صاحب ۲- مکرم خالد محمودالحسن بھٹی صاحب ۴۔مکرم ڈاکٹر عبدالخالق خالد صاحب ۶ مکرم منیر احمد بسمل صاحب مکرم چوہدری لطیف احمد جھمٹ صاحب ۹ مکرم چوہدری نصیر احمد صاحب قائمقام زعیم اعلیٰ ۱۰۔مکرم سید طاہر احمد صاحب مکرم سجاد احمد صاحب قائمقام قائد تربیت ۱۲۔مکرم سید قاسم احمد شاہ صاحب ۱۳۔مکرم کیپٹن شمیم احمد خالد صاحب ۱۴ مکرم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب ۱۵۔مکرم حافظ مظفر احمد صاحب ۱۷۔مکرم محمد اسلم شاد منگلا صاحب ۱۶۔مکرم محمد اعظم اکسیر صاحب اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب نے کی۔اس کے بعد عہدو ہر ایا گیا۔عہد کے بعد گذشتہ اجلاس کی رپورٹ پیش کی گئی۔اس کے بعد قائدین کرام نے اپنی رپورٹس پیش کیں سب سے پہلے قیادت عمومی ،اشاعت ،