تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 201
IMI تاریخ انصار اللہ جلد چہارم تحریک جدید، ذہانت و صحت جسمانی، اصلاح و ارشاد، جنید ، ایثار اور آڈٹ کی رپورٹس پیش کی گئیں۔محترم صدر صاحب نے مکرم قائد صاحب مال کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت فرمائی کہ انسپکٹر ان مال نے گذشتہ سال کن کن مجالس کے دورے کئے ہیں خصوصا ضلع سیالکوٹ کی مجالس۔اس کے بعد قیادت وقف جدید، زعیم اعلیٰ ربوہ ، تربیت نو مبائعین ، مال تعلیم القرآن تعلیم اور تربیت کی رپورٹس پیش کی گئیں۔محترم صدر صاحب نے مکرم زعیم صاحب اعلی ربوہ کو ہدایت فرمائی کہ جن محلوں میں نمازوں کے سلسلہ میں وفود مقرر کئے گئے ہیں وہ اپنا کام شروع کر دیں نیز تعلیم القرآن کے سلسلہ میں جو کلاسز محلوں میں شروع کی گئی ہیں، ان کی فہرست مکرم قائد صاحب تعلیم القرآن کو بھی دی جائے تا کہ وہ خود بھی موقع پر جائزہ لے سکیں۔مکرم قائد صاحب تربیت کو ہدایت فرمائی کہ MTA پر حضرت خلیفة المسیح الرابع" کی ترجمۃ القرآن کلاس سے استفادہ کی طرف مجالس کو توجہ دلائیں خصوصاً بڑی مجالس جن کی تعداد میں یا اس سے زیادہ ہے۔MTA پر کلاس کا وقت بھی مجالس کو لکھ بھیجا جائے۔آخر میں مکرم حافظ مظفر احمد صاحب، صدر کمیٹی اسناد خوشنودی ناظمین اضلاع، نے رپورٹ پیش کی مجلس عاملہ نے کمیٹی کی سفارش سے اتفاق کرتے ہوئے مندرجہ ذیل ناظمین اضلاع کو اسناد خوشنودی دیئے جانے کی سید نا حضرت خلیفہ اسیح الرابع کی خدمت میں سفارش کی۔ا ضلع اسلام آباد اول ناظم ضلع مکرم چوہدری عبدالواحد ورک صاحب ۲ : ضلع لاہور :دوم ناظم ضلع مکرم طاہر احمد ملک صاحب ضلع کراچی: دوم ناظم ضلع مکرم قریشی محمود احمد صاحب ۴ ضلع راولپنڈی سوم ناظم ضلع مکرم چوہدری مبارک احمد صاحب یہ اجلاس ساڑھے چھ بجے شام اختتام پذیر ہوا۔(۲) خلاصہ کا رروائی اجلاس مجلس عامله ۲۸ رمئی ۲۰۰۳ء مجلس عاملہ انصار اللہ پاکستان کا ماہانہ اجلاس مؤرخہ ۲۸ مئی ۲۰۰۳ ء بروز پیر بوقت پونے چھ بجے شام گیسٹ ہاؤس مجلس انصاراللہ میں زیر صدارت مکرم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب قائمقام صدر مجلس منعقد