تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 199
129 تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ان اجلاسات میں سے بعض کی کارروائی ذیل میں رجسٹر روئیدادا جلاسات‘ سے پیش کی جاتی ہے۔(۱) خلاصہ کا رروائی اجلاس مجلس عاملہ ۲۷ جنوری ۲۰۰۳ء مجلس عاملہ انصار اللہ پاکستان کا ماہانہ اجلاس مؤرخہ ۲۷ جنوری ۲۰۰۳ء بروز پیر بوقت ساڑھے چار بجے شام گیسٹ ہاؤس مجلس انصاراللہ میں زیر صدارت مکرم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب صدر مجلس منعقد ہوا۔جس میں مندرجہ ذیل اراکین نے شرکت فرمائی۔ا۔مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب ۲۔مکرم خالد محمودالحسن بھٹی صاحب مکرم چوہدری نصیر احمد صاحب قائمقام زعیم اعلیٰ ۴- مکرم عبدالجلیل صادق صاحب ۵ - مکرم حافظ مظفر احمد صاحب ے۔مکرم سید قاسم احمد شاہ صاحب ۶ - مکرم منیر احمد بسمل صاحب ۸۔مکرم منور شمیم خالد صاحب مکرم چوہدری لطیف احمد جھمٹ صاحب ۱۰۔مکرم محمد اعظم اکسیر صاحب ۱۔مکرم ڈاکٹر عبدالخالق خالد صاحب ۱۳۔مکرم سید طاہر احمد صاحب ۱۲۔مکرم کیپٹن شمیم خالد صاحب ۱۴۔مکرم عبدالرشید غنی صاحب ۱۵۔مکرم محمد اسلم شاد منگلا صاحب اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو مکرم حافظ مظفر احمد صاحب نے کی۔اس کے بعد عہد دہرایا گیا۔عہد کے بعد گزشتہ اجلاس کی رپورٹ پیش کی گئی۔ازاں بعد محترم صدر صاحب نے گزشتہ میٹنگ کی ہدایات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔بعد ازاں قائدین کرام نے اپنی رپورٹس پیش ہوئیں۔سب سے پہلے قیادت عمومی ،اشاعت ، تحریک جدید تعلیم القرآن، اور ذہانت و صحت جسمانی اور ایثار کی رپورٹس پیش کی گئیں۔محترم صدر صاحب نے قائد صاحب اشاعت کی تجویز پر کتاب ” ظہور امام مہدی“ کی اشاعت کی اجازت مرحمت فرمائی نیز ترجمہ نماز کی اشاعت کے سلسلہ میں خدام الاحمدیہ سے استفسار کی ہدایت فرمائی۔صدر محترم نے مکرم قائد صاحب ایثار کو ہدایت فرمائی کہ جن اضلاع میں ڈاکٹر نہیں ہیں اور وہ میڈیکل کیمپ نہیں لگا سکتے تو انہیں مریضوں کی عیادت اور قیدیوں میں خدمت خلق کے کاموں کیلئے تلقین کی جائے۔اس کے بعد تجنید ، آڈٹ ، وقف جدید، زعیم اعلیٰ ربوہ ، اصلاح وارشاد، مال ، تربیت نومبائعین اور تعلیم کی رپورٹس پیش ہوئیں۔