تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 159 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 159

۱۳۹ تاریخ انصار اللہ جلد چہارم حافظ مظفر احمد صاحب نائب صدر انصار اللہ پاکستان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔تلاوت ،عہد اور نظم کے بعد علمی اور ورزشی مقابلہ جات میں پوزیشن حاصل کرنے والے انصار میں انعامات تقسیم کئے گئے۔جس کے بعد صدر اجلاس نے نمازوں کی اہمیت ، ذکر الہی ، تلاوت قرآن کریم کی اہمیت اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے عشق رسول اور عشق قرآن کا ذکر کیا۔آپ نے دعوت الی اللہ کی طرف خصوصیت سے توجہ دلائی اور تاکید کی کہ سعادت مند روحوں تک حق کا پیغام پہنچائیں۔شام پونے پانچ بجے اجتماع کے پروگرام کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا۔بعد میں ضلعی عاملہ اور زعماء اعلیٰ کے ساتھ مختصر میٹنگ رکھی گئی تھی جس میں تمام شعبہ جات کا جائزہ لیا گیا۔اس دو روزہ پروگرام میں انصار احباب ۸۷۶ کی تعداد میں شامل ہوئے۔الحمد للہ یہ رُوح پرور پروگرام بخیر و خوبی انجام پذیر ہوا۔۱۴ ضلع حیدرآباد کے نو مبائعین کا ریفریشر کورس مورخه ۵ رمئی ۲۰۰۲ ء بشیر آباد میں مجلس انصار اللہ ضلع حیدر آباد کی طرف سے نو مبائعین کے ریفریشر کورس کا انعقاد عمل میں آیا۔جس میں مجلس انصار اللہ پاکستان کی نمائندگی میں مکرم کیپٹن (ریٹائرڈ) شمیم احمد خالد صاحب تشریف لے گئے تھے۔اسی طرح مکرم حفیظ احمد شاہد صاحب مربی سلسلہ اور مکرم احسان اللہ چیمہ صاحب نائب ناظم وقف جدید و دیگر مربیان بھی اس پروگرام میں شریک ہوئے۔مربیان کرام نے تربیتی امور پر تقاریر کیں۔اجلاس دو نشستوں میں ہوئے۔پہلی نشست گیارہ بجے سے دو بجے بعد دو پہر تک ہوئی۔جب کہ وقفہ طعام وادائیگی نماز ظہر وعصر کے بعد دوسرا اجلاس سوا تین بجے شروع ہو کر خدا کے فضل سے ساڑھے پانچ بجے بطریق احسن اختتام پذیر ہوا۔مرکزی نمائندہ مکرم کیپٹن (ریٹائرڈ) شمیم احمد خالد صاحب قائد تربیت نو مبائعین نے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کے بارے میں اقتباس پڑھ کر سنائے جس کا سندھی زبان میں ترجمہ مکرم عبد الخالق سولنگی صاحب نے کیا۔پہلے اجلاس میں نو مبائعین کا پروگرام تھا۔عزیزم اختر علی صاحب مری بلوچ نے تلاوت قران کریم کی نظم عبدالغنی صاحب مری بلوچ نے پڑھی۔سیرۃ النبی کے موضوع پر ہندو مذہب سے احمدی ہونے والے مکرم سکندر صاحب نے بڑے دلر با انداز میں تقریر کی۔عزیزم علاؤ الدین بابر نے حضرت مسیح موعود کا عشق رسول“ کے موضوع پر تقریر کی۔تقریر پُر جوش اور اچھے انداز میں تھی۔مکرم حفیظ احمد شاہد صاحب مربی سلسلہ نے بھی مؤثر انداز میں نو مبائعین کو