تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 158 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 158

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۱۳۸ خطاب میں تلقین کی کہ اس نوعیت کے پروگراموں میں ضرور شمولیت کیا کریں کیونکہ ان میں آپ کے لئے تربیت کے مواقع پیدا کئے جاتے ہیں۔ناظم صاحب کے خطاب کے بعد علمی مقابلہ جات کے انعقاد کی تفاصیل بتائی گئیں۔اس اجتماع میں دوسو پچاسی انصار شامل ہوئے۔مقابلہ جات میں سو فیصد مجالس کی نمائندگی تھی۔رات دس بجے تک مقابلے جاری رہے جس کے بعد کھانے کا وقفہ تھا۔کھانے کے بعد زیادہ تر انصار اپنے گھروں کو واپس چلے گئے جب کہ پچاس کے قریب انصار نے رات بیت الذکر ( مقام اجتماع) میں قیام کیا۔صبح نماز تہجد پر پچہتر انصار نے شمولیت کی۔نماز تہجد اور نماز فجر کے بعد درس قرآن، درس حدیث اور درس ملفوظات کا انتظام تھا۔درس کے بعد سیر کا پروگرام تھا جس میں چھیاسی انصار نے حصہ لیا۔نہر کے کنارے تقریباً ایک کلومیٹر چہل قدمی کی گئی۔صبح دس بجے تک رجسٹریشن کے مطابق حاضری سات سو تئیس تھی۔اجلاس اوّل: پہلا اجلاس مؤرخہ ۲۸ / اپریل ۲۰۰۲ء کو زیر صدارت قائمقام امیر جماعت احمدیہ لاہور مکرم میجر عبداللطیف صاحب منعقد ہوا۔تلاوت قرآن کریم کے بعد ناظم صاحب ضلع نے عہد دو ہرایا۔نظم کے بعد مکرم مولوی بشیر الدین احمد صاحب نے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ پر تقریر کی۔مرکزی نمائندہ ڈاکٹر عبدالخالق خالد صاحب نائب صدر صف دوم نے رفقاء حضرت مسیح موعود ( سیدنا حضرت مولانا نورالدین صاحب خلیفہ اسیح الاول، حضرت صاحبزادہ عبداللطیف صاحب شہید، حضرت حافظ معین الدین صاحب عرف معنا، حضرت مولانا شیر علی صاحب، حضرت منشی اروڑے خان صاحب، حضرت منشی ظفر احمد صاحب کپور تھلوی اور حضرت مصلح موعود رحمہم اللہ تعالیٰ) کی سیرت کے واقعات پر مشتمل تقریر کی۔حفظان صحت کے سلسلہ میں دل کی بیماریوں، بلڈ پریشر اور شوگر کے متعلق مکرم ڈاکٹر وسیم احمد صاحب نے انصار بھائیوں کو احتیاطی تدابیر بتائیں۔بعد ازاں سوال و جواب کی مجلس منعقد کی گئی جس میں مکرم حافظ مظفر احمد صاحب ہمکرم ڈاکٹر عبد الخالق خالد صاحب اور مکرم آصف جاوید چیمہ صاحب نے احباب کے سوالات کے جوابات دیے اور مکرم میجر عبداللطیف صاحب نے اپنے صدارتی خطاب میں انصار بھائیوں کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی اور نو مبائعین کی تربیت کے لئے ہدایات دیں۔اختتامی اجلاس: نماز ظہر وعصر کی ادائیگی کے بعد کھانا پیش کیا گیا جس کے بعد اختتامی اجلاس مکرم