تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 91 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 91

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۹۱ مجلس گلشن جامی کراچی کی سالانہ پینک مورخه ۲۶ اگست ۲۰۰۱ء بروز اتوار مجلس گلشن جامی کراچی نے اپنی سالانہ پکنک بمقام میجر عزیز بھٹی شہید پارک منائی جس میں ورزشی مقابلہ جات کروائے گئے۔آخر پر تلقین عمل کا اجلاس ہوا جس میں مکرم محمد امین تنویر صاحب مربی سلسلہ نے انصار سے خطاب فرمایا اور قرآنی آیت قُوا أَنفُسَكُمْ وَأَهْلِيكُمْ نَاراً کی تفسیر بیان فرمائی اور تمام انصار کو نیک نمونہ بنے کی تلقین فرمائی۔آخر پر مکرم ناظم صاحب ضلع نے خطاب کرتے ہوئے مجلس کے اس پروگرام پر خوشنودی کا اظہار فرمایا اور مرکزی ہدایات پر عمل کر کے مثالی مجلس بنے کی تاکید و تلقین کی۔نماز با جماعت کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ یہ سب کامیابیوں اور کامرانیوں کی کلید ہے۔پکنک میں چھپیں انصار نے شرکت کی۔مجوزہ مرکزی سالانہ اجتماع سال ہائے گزشتہ کی طرح اس سال بھی مرکزی سالانہ اجتماع کے لئے مرکزی مجلس عاملہ نے ۲۶ تا ۲۸ اکتوبر کی تاریخیں تجویز کر کے حضور انور کی خدمت میں منظوری کے لئے سفارش کی۔یہ فیصلہ ۲۵ / جولائی کے اجلاس مرکزی عاملہ میں کیا گیا اور پھر اگلے اجلاس منعقدہ ۲۷ / اگست میں انتظامیہ کمیٹی بھی منظور کر لی گئی۔افسوس ۱۹۸۳ء کے بعد سے حکومت وقت کی جاری ظالمانہ اور جابرانہ روش کے باعث اجازت نہ ملنے کے سبب اس اجتماع کو بھی ملتوی کرنا پڑا۔ضلع ڈیرہ غازی خان کا سالانہ تربیتی پروگرام ضلع ڈیرہ غازی خان کو اپنے روایتی انداز میں مورخہ ۳۱،۳۰ / اگست ۲۰۰۱ء دو روزه سالانه تربیتی اجتماع منعقد کرنے کی توفیق ملی۔اس تربیتی پروگرام میں شمولیت کی تحریک کے لئے ضلع کی تمام مجالس کا دورہ کیا گیا۔ضلع کے مربیان و معلمین نے بھی اس سلسلہ میں خصوصی تعاون کیا۔جزاھم اللہ تعالیٰ۔افتتاحی اجلاس: ۳۰ را گست پانچ بجے شام ضلع کی مجالس سے انصار پروگرام میں شرکت کی غرض سے ڈیرہ غازیخان پہنچنا شروع ہوئے۔افتتاحی اجلاس میں ڈیرہ غازی خان شہر کی لجنات ، اطفال اور خدام نے بھی شرکت کی۔پہلے اجلاس میں مکرم راجہ نصیر احمد صاحب ناظر اصلاح و ارشاد اور مکرم حافظ مظفر احمد صاحب