تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 92 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 92

۹۲ تاریخ انصار اللہ جلد چہارم نائب صد رصف دوم مجلس انصار اللہ پاکستان نے شرکت کی۔تلاوت عہد و نظم کے بعد مکرم ناظر صاحب اصلاح وارشاد نے افتتاحی خطاب فرما یا بعد ازاں مکرم حافظ مظفر احمد صاحب نے مجلس سوال و جواب میں سوالات کے جواب دیے جس میں دیگر مہمانوں کے علاوہ نومبائعین سمیت پونے چار صد ا حباب نے شرکت کی۔نماز تہجد، فجر اور درس : مورخہ ۳۱ اگست کا آغاز نماز تہجد سے ہوا نماز فجر کے بعد مکرم نصیر احمد صاحب وڑائچ مربی ضلع نے دعا کے موضوع پر درس دیا۔بعد ازاں ایک پروگرام نو مبائعین کا بھی رکھا گیا تھا ، جس میں ہیں نو مبائعین نے شرکت کی۔اختتامی اجلاس: نماز جمعہ کے بعد آخری اجلاس ہوا جس میں تقریباً چار صد ا حباب نے شرکت کی۔انصار احباب کی حاضری کچھہتر فیصد تھی جو گذشتہ سال سے کہیں زیادہ تھی۔مکرم نصیر احمد وڑائچ صاحب مربی ضلع ڈیرہ غازی خان نے دعوت الی اللہ کے موضوع پر تقریر کی۔بعد ازاں مکرم حافظ مظفر احمد صاحب نائب صدر نے خطاب فرمایا۔آخر میں تقسیم انعامات کی تقریب ہوئی اور دعا کے ساتھ یہ رُوح پرور پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔(۱۳ تربیتی اجلا سات نومبائعین ۲۰۰۱ء سال ۲۰۰۱ء میں مجلس مقامی ربوہ نے نو مبائعین کے لئے مندرجہ ذیل تربیتی اجلاس منعقد کئے نمبر شمار تاریخ بمقام پروگرام ۱ ۲۱ جنوری ہال دفتر انصار اللہ مقامی تربیتی اجلاس شامل نومبائعین ۲۱ ۲ ۱۸/ مارچ ۲۷ را پریل ۴ ۱۵/جون ۵ ۲۲ جولائی ۲۱۶ اکتوبر || || تربیتی کلاس تربیتی کلاس تربیتی کلاس تربیتی کلاس ۳۲ ۲۹ ۲۵ || تربیتی کلاس ۱۰۲۰ ( داعیان الی اللہ ) دو نومبائعین نے قبول احمدیت کے ایمان افروز اور دلچسپ واقعات سنائے۔ان پروگراموں میں مکرم صدیق احمد منور صاحب نائب زعیم علی ربوہ ، مکرم شیخ محمد یونس صاحب،