تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 90
تاریخ انصار اللہ جلد چہارم تربیتی اجتماعات ربوہ ماہ اگست ۲۰۰۱ ء میں مجلس انصار اللہ مقامی کے زیر اہتمام چار تر بیتی اجتماعات منعقد کئے گئے۔ان جلسوں میں مجلس انصار اللہ پاکستان کے نمائندگان نے شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔ا۔پہلا تربیتی اجتماع مورخہ ۱۰ راگست کو بیت الناصر “ دارالرحمت غربی میں زیر صدارت مکرم مولا نا محمد صدیق شاہد گورداسپوری صاحب زعیم اعلی ربوہ منعقد ہوا۔مکرم مولوی فضل احمد شاہد صاحب مربی سلسلہ نے ”حصول تقویٰ کے ذرائع کے موضوع پر مکرم مولا نا محمد اعظم صاحب اکسیر قائد اصلاح وارشاد مجلس انصاراللہ پاکستان نے آنحضرت ﷺ کا طریق دعوت الی اللہ کے عنوان پر تقریر کی۔مکرم زعیم صاحب اعلیٰ نے اختتامی خطاب میں نماز با جماعت کی ادائیگی کی طرف توجہ دلائی۔ایک سوئیس احباب اجتماع میں حاضر ہوئے۔۲ بیت النصرت دار الرحمت وسطی میں زیر صدارت مکرم نائب زعیم صاحب اعلیٰ ربوہ دوسرا تر بیتی اجتماع منعقد ہوا۔مکرم سید طاہر محمود ماجد صاحب نے ”حصول تقویٰ کے ذرائع کے موضوع پر مکرم مرزا نصیر احمد صاحب نے آنحضرت ﷺ کا طریق دعوت الی اللہ کے موضوع پر تقریر کی جبکہ اختتامی خطاب میں مکرم مولا نا لطیف احمد کاہلوں صاحب نائب زعیم اعلیٰ نے دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔حاضری ایک سوستائیس رہی۔بیت النور دار العلوم شرقی حلقہ نور میں تیسرا تربیتی اجتماع منعقد ہوا۔مرکزی نمائندہ مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید قائد اشاعت نے سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور رفقاء حضرت مسیح موعود کے نہایت ایمان افروز واقعات بیان کئے۔مکرم زعیم صاحب اعلیٰ نے تربیتی امور کی طرف توجہ دلائی۔اجتماع میں دو سو آٹھ انصار نے شرکت کی۔۴۔بیت الصادق دار العلوم غربی میں چوتھا اجتماع منعقد ہوا۔مکرم مظفر احمد اٹھوال صاحب مربی سلسلہ اور مکرم لئیق احمد عابد صاحب نے " آنحضرت ﷺ کا طریق دعوت الی اللہ " کے عنوان پر تقاریر کیں اور نہایت احسن رنگ میں اس مضمون کو بیان کیا۔آخر میں صدر اجتماع مکرم چوہدری نصیر احمد صاحب منتظم عمومی نے انصار کو نماز با جماعت اور قرآن کریم کی تلاوت کی طرف توجہ دلائی۔دعا کے بعد یہ اجتماع اختتام پذیر ہوا۔ایک سو پچاس انصار نے شمولیت کی۔