تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 233
۲۱۳ تاریخ انصار اللہ جلد چہارم سیرت النبی ﷺ کے پندرہ اجلاس ہوئے جن میں چوبیس مہمان دوست شامل ہوئے۔دوران عشرہ پندرہ اجتماعی اور نواسی انفرادی مذاکرے ہوئے۔ان مذاکروں میں تین سو انتیس غیر از جماعت احباب تشریف لائے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے بارہ پھل بھی حاصل ہوئے۔عشرہ دعوت الی اللہ میں انصار نے اپنی اپنی سہولت کے مطابق دعوت الی اللہ کے ایام منائے۔مجوزہ تواریخ سالانہ اجتماع سالانہ اجتماع ۲۰۰۳ء کے لئے ۱۰۔۱۱۔۱۲ راکتو بر ۲۰۰۳ ء کی تاریخوں کی سفارش کی گئی نیز ۲۵ / جون کے اجلاس مرکزی عاملہ میں یہ فیصلہ بھی ہوا کہ سالانہ اجتماع منعقد نہ ہونے کی صورت میں دسمبر کی پہلی اتوار کو محدود شوری منعقد کر لی جائے۔مجالس انصار اللہ کراچی کی کارکردگی مورخه ۵ تا ۲۱ / جولائی ۲۰۰۳ ء مکرم حفیظ احمد شاہد صاحب مربی سلسلہ انصار اللہ پاکستان نے مجالس کراچی کا دورہ کیا۔مکرم ناظم صاحب ضلع کراچی نے پروگرام مرتب کر کے تمام زعماء اعلیٰ کو اس دورہ کے بارہ میں مطلع کیا ہوا تھا تا کہ ہر مجلس میں اجلاسات منعقد کئے جاسکیں۔نمائندہ انصار اللہ پاکستان کے ہمراہ دو عہد یداران مکرم عبدالرشید سماٹری صاحب نائب ناظم ضلع اور مکرم ملک مبشر ناصر احمد صاحب ایڈیشنل نائب ناظم مال کراچی نے معاونت کی۔دوره کرده مجالس: مورخہ ۵/ جولائی کو مجلس ہاؤسنگ سوسائٹی سے دورے کا آغاز ہوا۔مکرم طارق عطاء اللہ صاحب اور نمائندہ مرکز نے اجلاس سے خطاب کیا اور انصار اللہ کے نظام کے بارے میں ضروری ہدایات دیں۔مورخہ ۱۲۰ جولائی تک مرکزی نمائندہ نے کراچی کی اکیس مجالس کے دورے کئے۔مؤرخہار جولائی کو ٹھٹھہ گھارو کے انصار کو ضروری ہدایات دیں۔مؤرخہ ۱۳ / جولائی کو جام گوٹھ میں چار مجالس ڈرگ روڈ، ڈرگ کالونی، ماڈل کالونی اور گلشن جامی کے سالانہ اجتماع سے نمائندہ مرکز نے خطاب کیا۔۲۱ / جولائی کو کراچی کی مجلس عاملہ کو ہدایات دیں۔دورہ میں جو اجلاسات منعقد ہوئے ، ان کی تفصیل یہ ہے۔جلسہ ہائے سیرۃ النبی ۲۔اجلاس عام : ۵۔اجلاس عاملہ:۱۳۔سالانہ اجتماع: ۱۔ان اجلاسات میں تربیت ، پنجوقتہ نماز با جماعت میں حاضری، دعوت الی اللہ کی عام مساعی کے علاوہ وقف ایام میں انصار کے وفود تعلیم کے شعبہ میں مطالعہ کتب اور سہ ماہی امتحانات کی طرف توجہ،