تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 232
۲۱۲ تاریخ انصار اللہ جلد چہارم کے انصار نے بھی اس میں شمولیت کر کے استفادہ کیا۔مکرم منتظم صاحب تربیت انصار اللہ مقامی مولانا صدیق احمد صاحب منور نے سات مرتبہ کلاس سے خطاب کیا۔نیز مجلس انصار اللہ مقامی کے تحت ماہ جون ۲۰۰۳ء میں حلقہ دارالصدر غربی لطیف ، دار الصدر غربی قمر ، دار الفضل غربی ، دارالرحمت شرقی الف ، دار الرحمت غربی، ناصرآباد جنوبی، ناصر آباد غربی، دار الفتوح، دارالیمن وسطی حمد، دارا لیمن وسطی سلام، دار الیمن شرقی ، دار النصر شرقی ، دارالعلوم شرقی نور، دار العلوم جنوبی ، رحمان کالونی، دار البرکات نصیر آباد رحمن اور نصیر آباد غالب میں صحت تلفظ کے ساتھ قرآن مجید سکھانے کے لیے کلاسز جاری رہیں۔حاضری نماز بڑھانے کی مساعی ماه جون ۲۰۰۳ء میں حاضری نماز بڑھانے کے سلسلہ میں مورخہ ۲۰ تا ۲۶ جون رحمت بلاک ربوہ کا انتخاب کیا گیا اور نماز فجر اور عشاء کی حاضری لی گئی۔مکرم منتظم صاحب تربیت مقامی ربوہ نے اس تعلق میں بیت البشیر دارالرحمت شرقی الف میں ۲۱ / جون کو ایک جلسہ میں تقریر کی۔تربیتی کلاس نو مبائعین ربوه نو مبائعین دوستوں کی تربیت کے لئے ہر ماہ ایک روزہ کلاس منعقد کی گئی جس میں عقائد و تعارف و تعلیمات احمدیت وغیرہ پر علماء سلسلہ کی تقاریر کروائی جاتی رہیں اور نو مبائع دوستوں کو سوالات کا موقع دے کر ان کے جوابات دیئے گئے۔نومبائع دوستوں کو تلاوت قرآن کریم کرنے اور نظم پڑھنے کا موقع دیا جاتا رہا۔اس کلاس میں وہ اپنے قبول احمدیت کے ایمان افروز حالات و واقعات بیان کرتے رہے۔۲۰ جون ۲۰۰۳ء کو ایک تربیتی کلاس نو مبائع احمدی دوست مکرم خاور الرحمن صاحب کی تلاوت قرآن کریم سے شروع ہوئی۔ستائیس نو مبائعین شامل ہوئے اور بھر پور استفادہ کیا۔سب نو مبائعین نے کلاس کے اختتام پر دار الضیافت ربوہ میں کھانا کھایا اور بیت اقصیٰ ربوہ میں نماز جمعہ ادا کی۔عشرہ دعوت الی اللہ ۲۰ تا ۲۹ جون ۲۰۰۳ء مجلس انصار اللہ مقامی نے ۲۰ تا ۲۹ جون ۲۰۰۳ عشرہ دعوت الی اللہ منایا۔اس دوران اصلاح وارشاد کمیٹی کے چوبیس اجلاس ہوئے۔ایک سو واقفین نے وقف ایام کیا اور ایک ہزار اکاون افراد کے ساتھ رابطہ کیا۔بائیس مہمانوں نے ایم۔ٹی۔اے کے پروگرام دیکھے۔