تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 234
تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۲۱۴ تعلیم القرآن کے سلسلہ میں صحت کے ساتھ قرآن پاک پڑھنے اور ترجمہ سکھانے کے لئے کلاسز کا انتظام جیسے امور پر مساعی کے لئے ضروری ہدایات دی گئیں۔مجلس عاملہ انصار اللہ کراچی کے مشترکہ اجلاس میں مرکزی نمائندہ نے مساعی کا شعبہ وار جائزہ لیا اور ہر شعبہ کے بارے میں ضروری ہدایات دیں۔دورہ کا سارا پروگرام بڑا نتیجہ خیز اور کامیاب رہا۔۱۴ سیمینار حضرت صاحبزادہ عبداللطیف صاحب شہید مؤرخہ ۴ ار جولائی ۲۰۰۳ء کو مجلس مقامی ربوہ کے تحت شیخ عجم حضرت صاحبزادہ عبداللطیف صاحب شہید کے حوالہ سے ایک سیمینار مجلس انصاراللہ پاکستان کے بالائی ہال میں منعقد کیا گیا۔اجلاس کی کارروائی مکرم ڈاکٹر عبدالخالق صاحب خالد نائب صدر صف دوم و قائد تعلیم کی صدارت میں مکرم سلطان محمد صاحب کی تلاوت قرآن کریم سے شروع ہوئی۔مکرم پروفیسر محمد اسلم صاحب صابر نے حضرت صاحبزادہ سید عبداللطیف صاحب شہید کی مدح میں حضرت امام الزمان علیہ السلام کا فارسی کلام پڑھ کر سنایا۔ازاں بعد مکرم ضیاء اللہ صاحب مبشر نے حضرت صاحبزادہ صاحب کے بارہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریرات سے اقتباسات پڑھ کر سنائے۔ان کے بعد مکرم مولانا جمیل الرحمن صاحب رفیق وائس پرنسپل جامعہ احمد یہ سینئر سیکشن ربوہ نے عنوان کی مناسبت سے نہایت مبسوط اور مدلل خطاب فرمایا۔فاضل مقرر نے اپنے خطاب میں حضرت صاحبزادہ صاحب کے ایمان لانے سے لیکر شہادت تک کے مختلف حالات و واقعات ، تاریخی حقائق ، دشمنوں کے ساتھ مکافات عمل اور دیگر بہت سے تحقیقی نکات بیان فرمائے۔محترم مولانا جمیل الرحمن صاحب رفیق کی تقریر کے بعد صدر اجلاس نے اپنے صدارتی خطاب میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اقتباسات پیش کر کے حاضرین کو حضرت صاحبزادہ صاحب کے نمونہ کو زندہ رکھنے اور ہر قربانی کے لیے تیار رہنے کی طرف توجہ دلائی۔پروگرام میں دوسو پچاس احباب شریک ہوئے۔تربیتی کلاس نو مبائعین ربوه نو مبائعین کی ماہانہ تربیتی کلاس مورخہ ۱۸؍ جولائی ۲۰۰۳ء بروز جمعہ دفتر انصار اللہ مقامی میں منعقد کی گئی۔صبح ساڑھے نو بجے مکرم راشد محمود صاحب ( نو مبائع دوست ) کی تلاوت قرآن کریم سے کلاس کا آغاز