تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 230 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 230

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۲۱۰ محنت ، خلوص اور حکمت سے کام کرنے کی سعادت عطا فرمائے اور نتائج خوشکن ہوں۔میری طرف سے عاملہ اور دوسرے معاونین کو محبت بھر اسلام۔والسلام قائد صاحب تعلیم کا خطاب خاکسار (دستخط) مرزا مسرور احمد (لندن -۳ مئی ۲۰۰۳ء) مورخہ ۷ رمئی ۲۰۰۳ء کو نائب زعماء تعلیم ربوہ کے اجلاس میں مکرم ڈاکٹر عبدالخالق خالد صاحب قائد تعلیم مجلس انصاراللہ نے اپنے خطاب میں نائب زعماء کو کام کی مختلف جہات میں بہتری پیدا کرنے کی طرف اور امتحانی پر چوں کے حل کا معیار بلند کرنے کی طرف توجہ دلائی اور اس ضمن میں آپ نے نائب زعماء کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔آل ربوه مقابله سلو سائیکلنگ ورسه کشی مورخہ ۹ رمئی ۲۰۰۳ء کو انصار کا آل ربوہ سلو سائیکلنگ مقابلہ ہوا جس میں ربوہ کے تمام حلقوں سے سینتیس انصار نے حصہ لیا۔اس مقابلہ میں مکرم پروفیسر مبارک احمد صاحب طاہر دار البرکات اول ، مکرم جمیل احمد صاحب طاہر دار الفضل شرقی دوم اور مکرم منصور احمد صاحب دار الفضل غربی ربوہ سوم آئے۔اسی طرح مؤرخہ ۶ ارمئی کو نصر بلاک اور علوم بلاک ب کے انصار کے درمیان رسہ کشی کا مقابلہ ہوا۔یہ مقابلہ نصر بلاک کے انصار نے جیت لیا۔سیمینار یوم خلافت مورخہ ۲۹ مئی ۲۰۰۳ء بروز جمعرات یوم قدرت ثانیہ کے حوالہ سے مجلس مقامی ربوہ نے ایک سیمینار مجلس انصاراللہ پاکستان کے بالائی ہال میں منعقد کیا۔سیمینار کی کارروائی کا آغاز پونے چھ بجے شام تلاوت قرآن کریم کے ساتھ کیا گیا۔حضرت مصلح موعودؓ کے پاکیزہ منظوم کلام کے بعد مکرم مولانا سلطان محمود انور صاحب ناظر خدمت در ویشان