تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 231
تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۲۱۱ نے اہمیت و برکات خلافت کے موضوع پر خطاب کیا۔اس کے بعد مکرم پر وفیسر مبارک احمد صاحب عابد نے اپنا تازہ منظوم کلام خوش الحانی کے ساتھ سنایا۔آخر میں صدر اجلاس مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب وکیل اعلی تحریک جدید و سابق صدر مجلس انصار الله نے خلافت کے موضوع پر خطاب فرمایا۔مکرم چوہدری صاحب نے حضرت خلیفتہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا احباب جماعت کے نام پیغام جو الفضل انٹرنیشنل ۲۳ مئی ۲۰۰۳ء میں شائع ہوا تھا، پڑھ کر سنایا۔مکرم زعیم صاحب اعلیٰ ربوہ نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔دعا کے بعد سیمینار اختتام پذیر ہوا۔MTA کی ٹیم نے پروگرام کی ریکارڈنگ کی۔سیمینار میں دوسو سے زائد افراد نے شرکت کی۔یمن بلاک ربوہ میں تربیتی رابطہ پروگرام قیام نماز کے سلسلہ میں خصوصی کوشش کے لیے مکرم صدر صاحب مجلس انصاراللہ پاکستان کی ہدایت پر ہر ماہ ربوہ کے چند حلقوں کا انتخاب کیا جاتا رہا۔مئی ۲۰۰۳ء میں اس سلسلہ میں خصوصی کوشش کے لیے یمن بلاک کے حلقہ جات کا انتخاب کیا گیا اور نمازوں کی حاضری کی رپورٹ محترم صدر مجلس کو ارسال کی گئی۔ادعیہ امسیح الموعود کے مطالعہ کی تحریک مکرم چوہدری نصیر احمد صاحب قائمقام زعیم اعلیٰ ربوہ نے یکم جون ۲۰۰۳ء کے اجلاس عاملہ مقامی میں خطاب کرتے ہوئے ادعیہ اسیح الموعود کے پڑھنے کی طرف توجہ دلائی اور کہا کہ یہ مقبول دعائیں ہیں کیونکہ خدا تعالیٰ اپنے پیارے نبی کی دعاؤں کو ضرور قبول کرتا ہے۔پکنک و سائیکل سفر نظامت ضلع کراچی مجلس انصارالله ضلع کراچی کے زیر اہتمام ۱۵ار جون ۲۰۰۳ء بروز اتوارعزیز بھٹی پارک گلشن اقبال میں پکنک وسائیکل سفر کا انعقاد ہوا جس میں کراچی کی اکیس مجالس میں سے اٹھارہ نے شرکت کی۔کراچی کی بارہ مجالس کے ستر انصار سائیکلوں پر اس پکنک میں شامل ہوئے۔پکنک میں کل حاضری تین سو تھی۔پکنک اور سائیکل سفر کا یہ پروگرام نہایت کامیاب رہا۔۱۴ کی تعلیم القرآن کلاس ربوه مورخه ۱۵ تا ۳۰ رجون ۲۰۰۳ء صدارت عمومی کے زیر انتظام تعلیم القرآن کلاس منعقد ہوئی۔ربوہ