تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 229 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 229

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۲۰۹ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے شاہراہ غلبہ حق وصداقت پر آنے والے دور میں نئی سے نئی تجلیات کے ساتھ جلوہ فرمائے اور کامل غلبہ کی منزل کو قریب تر کر دے۔آمین یا ارحم الراحمین۔ہم ہیں حضور کے انصار اراکین مجلس عاملہ انصار اللہ پاکستان ربوہ ۱۳ ریفریشر کورس علوم بلاک ب ربوه مؤرخه ۲۷ /اپریل ۲۰۰۳ء کو علوم بلاک ب کے حلقہ جات کا ریفریشر کورس بیت النور حلقہ دار العلوم شرقی نور میں منعقد ہوا۔تینتیس عہدیداران مجلس مقامی ربوہ ، زعماء اور نائب زعماء نے شرکت کی۔سالانہ تقریب تقسیم انعامات مجلس انصار اللہ مقامی سال ۲۰۰۲ء میں کارکردگی کے لحاظ سے حلقہ دارالبرکات ،حلقہ دارالنصر شرقی اور حلقہ ناصر آباد نے علی الترتیب اول، دوم اور سوم رہنے کا اعزاز حاصل کیا۔علاوہ ازیں حلقہ جات دار العلوم غربی صادق، نصرت آباد، دار الرحمت غربی، دار النصر غربی الف ، نصیر آباد رحمن ، دارالشکر اور دارالفضل غربی نے بالترتیب چوتھی تا دسویں پوزیشن حاصل کی۔سالانہ جائزہ میں صرف ان مجالس کو شامل کیا گیا تھا جنہوں نے با قاعدہ ماہوار رپورٹ بھجوائی تھی۔مکرم قائمقام زعیم اعلیٰ صاحب نے ماہ مئی ۲۰۰۳ء کے اجلاس میں اس کا اعلان فرمایا نیز گزشته سال ۲۰۰۲ ء کی آخری سہ ماہی کے مرکزی امتحان میں خصوصی گریڈ حاصل کرنے والے انصار کے درمیان سندات بھی تقسیم کیں۔ایک رپورٹ کارگزاری پر حضرت خلیفتہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا اظہار خوشنودی صدر محترم کی طرف سے ماہوار رپورٹ کارگزاری حضور انور کی خدمت میں بھجوائی جاتی رہی۔ایک رپورٹ کے جواب میں حضور نے تحریر فرمایا۔: دوبسم اللہ الرحمن الرحیم مکرم صدر صاحب مجلس انصاراللہ پاکستان ربوہ السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ آپ کی ارسال کردہ رپورٹ بحوالہ 2003-04-1249/07 موصول ہوئی۔اللہ تعالیٰ جملہ شعبہ جات کی کارکردگی کو بہتر سے بہتر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔کارکنان کو