تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 207 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 207

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۱۸۷ مجلس محمود آباد کراچی کا سالانہ اجتماع مورخه ۱۲ فروری ۲۰۰۳ء مجلس انصار الله محمود آباد کراچی کا تیسرا سالانہ اجتماع منعقد ہوا۔مکرم مولانامحمد آصف طاہر صاحب مربی سلسلہ عالیہ احمدیہ نے پہلے اجلاس کی صدارت کی۔افتتاح کے بعد مجلس سوال و جواب کی محفل منعقد ہوئی۔متعدد دوستوں نے علمی سوالات کئے جن کے جوابات دیئے گئے۔بعد ازاں ” حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مخلوق خدا سے ہمدردی اور شفقت کے موضوع پر مکرم حافظ جواد احمد صاحب مربی سلسلہ نے تقریر کی جس میں بتایا کہ حضرت مسیح موعود کی بعثت کی دو اغراض ہیں۔حقوق اللہ اور حقوق العباد۔دوسرے مقرر مکرم مشہود احمد صاحب ناصر مربی سلسلہ نے ”نظام وصیت کی اہمیت“ کے عنوان پر تقریر کی۔اختتامی اجلاس: اجلاس دوم (اختتامی) دو پہر اڑھائی بجے مکرم مودود احمد خان صاحب امیر جماعت احمدیہ کراچی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو مکرم فیاض محمود صاحب نے کی۔بعدہ مکرم شیخ زاہد محمود صاحب نے در مشین سے خوش الحانی سے نظم پڑھی۔مکرم ملک طاہر احمد خان صاحب نے مجلس کی سالانہ رپورٹ کارگزاری برائے سال ۲۰۰۲ ء پیش کی۔رپورٹ کے بعد مکرم امیر صاحب جماعت احمدیہ کراچی نے علمی اور ورزشی مقابلہ جات میں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔مکرم راجہ نصیر احمد صاحب ناظر اصلاح وارشادصدرانجمن احمدیہ نے قیام نماز کی طرف خاص توجہ دلائی۔مکرم مودود احمد خان صاحب امیر جماعت احمدیہ کراچی نے انصار اللہ کے عہد پر عمل کرنے کی طرف توجہ دلائی اور کہا کہ نظام خلافت کی حفاظت کے لئے اپنی اولاد کو بھی تلقین کریں۔ہمیں اللہ تعالیٰ نے خلافت کی نعمت سے نوازا ہے۔اطاعت میں بڑی برکت ہے۔آئندہ نسلوں کو خلافت سے وابستہ رہنے کی تلقین کرتے رہیں۔خطاب کے بعد دعا ہوئی اور تمام عہد یداران اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا گیا۔اس طرح یہ بابرکت اجتماع بخیر وخوبی اختتام پذیر ہوا۔۲ شعبه ایثار مجلس انصار اللہ کراچی کی کارکردگی مورخه ۱۳ / فروری ۲۰۰۳ء کو شعبہ ایثار مجلس انصار اللہ کراچی نے عید الاضحیہ کے موقعہ پر سندھ کے دیہات میں رابطہ اور غرباء کے ساتھ عید کی خوشیوں میں شریک ہونے کا پروگرام بنایا۔اس موقعہ پر غرباء کے ساتھ رابطہ کے علاوہ مقامات گھارو شہر، ہالیجی کے گردونواح کے چھ