تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 208
۱۸۸ تاریخ انصار اللہ جلد چہارم دیہات اور ٹھٹھہ ضلع کے چھ دیہات حاجی گوٹھ ، جمعہ گوٹھ ، رمضان گوٹھ ، عارب گوٹھ ، صدیق گوٹھ ، دریا خاں گوٹھ کے غرباء اور ناداروں میں گوشت تقسیم کیا گیا۔ساڑھے چارمن گوشت کے علاوہ پائے اور سریاں بھی غرباء کو دیئے گئے۔یہ گوشت ایک سو اٹھہتر غریب گھرانوں میں تقسیم کروایا گیا اور مذکورہ مقامات میں ایسا کوئی گھر نہیں رہا جس کو گوشت نہ دیا گیا ہو۔و مندرجہ ذیل افراد وفد میں شامل تھے جنہوں نے عملی کام میں بھر پور حصہ لے کر خدمات سرانجام دیں:۔مکرم چوہدری سعید احمد صاحب زعیم اعلی مجلس گلشن جامی ( امیر وفد )، مکرم عبدالحمید صاحب صدر جماعت گھارو، مکرم جمال دین صاحب، مکرم منصور احمد گوندل صاحب اور دیگر دو خدام۔اس کے علاوہ مکرم مود و د احمد خان صاحب امیر جماعت احمدیہ کراچی، مکرم نعیم احمد خان صاحب، مکرم چوہدری منیر احمد صاحب اور مکرم قریشی محمود احمد صاحب ناظم ضلع کراچی کا خصوصی تعاون حاصل رہا۔انصار اللہ مقامی ربوہ کی سپورٹس ریلی مجلس انصار اللہ مقامی ربوہ کی تیسری سالانہ سپورٹس ریلی مورخہ ۱۴ تا ۱۶ ارفروری ۲۰۰۳ء منعقد ہوئی۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی مکرم چوہدری اللہ بخش صادق صاحب ناظم وقف جدید و سابق زعیم اعلیٰ ربوہ تھے۔اختتامی تقریب ۱۶ فروری کو ایوان محمود ہال میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی محترم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب صدر مجلس انصار اللہ پاکستان تھے۔اس موقع پر ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن سنگل کے فائنل میچز ہوئے۔تلاوت و نظم کے بعد مکرم سید طاہر محمود ماجد صاحب ناظم اعلیٰ سپورٹس ریلی نے رپورٹ پیش کی جس کے بعد محترم مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور اپنے خطاب میں کھیل اور ورزش کو حلقہ کے نچلی سطح پر شروع کرنے کی تلقین کی۔عہد اور دعا کے ساتھ یہ تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔مجلس عزیز آباد کراچی کا ریفریشر کورس مورخه ۱۴ / فروری ۲۰۰۳ء کو مجلس عزیز آباد کراچی کا ایک روزہ ریفریشر کورس منعقد ہوا۔جس کا آغاز تلاوت قران کریم اور انصار اللہ کے عہد سے ہوا۔بعدۂ ڈاکٹر شیخ شریف احمد صاحب زعیم اعلیٰ نے تعارفی تقریر کے ساتھ پروگرام کا مختصر خاکہ پیش کیا جس کے بعد جملہ عہد یداران کو اس کورس سے بھر پور استفادہ کرنے کی تلقین کی گئی۔مکرم عبدالرشید سماٹری صاحب نائب ناظم انصار اللہ کراچی نے تعلیم القرآن،