تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 157
تاریخ انصار اللہ جلد چہارم دوسری تربیتی کلاس نومبائعین ربوه ۱۳۷ نو مبائعین کی دوسری تربیتی کلاس ۱۴ اپریل ۲۰۰۲ء کو دفتر مقامی انصار اللہ میں منعقد ہوئی جس میں اکتیس نومبائعین شامل ہوئے۔مکرم لطیف احمد صاحب کا ہلوں نائب زعیم اعلیٰ نے افتتاحی اور مکرم نائب قائد صاحب تربیت نو مبائعین نے اختتامی خطاب کیا۔مجلس سوال و جواب میں مکرم مولا نا سلطان محمود صاحب انور اور مکرم زعیم اعلیٰ صاحب نے شرکت کی۔نماز ظہر کی ادائیگی کے بعد دارالضیافت میں تمام مہمانان کو دو پہر کا کھانا پیش کیا گیا۔مجلس عاملہ انصار اللہ پاکستان کی سالانہ پکنک امسال بھی مجلس عاملہ انصار اللہ پاکستان کی سالانہ پینک مورخه ۵ار اپریل بروز جمعۃ المبارک فارم حضرت خلیفہ امسیح الرابع واقع احمد نگر کی بارہ دری میں منعقد ہوئی۔موسم بفضلہ تعالیٰ بڑا خوشگوار تھا۔جملہ قائدین بمع صدر صاحب مجلس خطبہ جمعۃ المبارک کے بعد مقام پکنک پر تشریف لے گئے تھے۔جملہ احباب لان میں چہل قدمی سے مستفید ہوتے رہے۔اس موقعہ پر تفریحی گفتگو کے علاوہ بیڈ منٹن کے کھیل کا انتظام بھی کیا گیا تھا جس میں مہمانِ خصوصی حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ناظر اعلیٰ و امیر مقامی کے علاوہ صدر مجلس ، نائب صدر مجلس اور بہت سے قائدین نے حاضرین کو اپنے کھیل سے محظوظ کیا۔خاص طور پر مہمانِ خصوصی اور صدر مجلس کا مقابلہ بڑا دلچسپ رہا اور کم روشنی کے باوجود دونوں احباب کے کھیل کا معیار بہت اچھا پایا گیا۔نمازوں کی ادائیگی کے بعد کھانے کا انتظام کیا گیا جس میں بے تکلفی کا ماحول تھا۔یہ پروگرام نصف گھنٹہ جاری رہا۔آخر میں چائے پیش کی گئی۔اس دلچسپ پروگرام کے آخر میں مہمانِ خصوصی نے دعا کروائی اور احباب ان مختصر لمحات کی یادیں لئے اور ذکر الہی کرتے ہوئے واپس لوٹے۔۱۳ سالانہ اجتماع مجالس انصار اللہ ضلع لاہور مجلس انصار اللہ ضلع لاہور کے زیر انتظام مؤرخہ ۲۷، ۲۸ اپریل ۲۰۰۲ء دارالذکر لاہور میں سالانہ اجتماع منعقد کیا گیا۔حضور انور کو دعا کے لئے فیکس کی گئی۔۲۷ / اپریل ۲۰۰۲ ء بعد نماز مغرب سالانہ اجتماع کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔عہد اور نظم کے بعد ناظم ضلع مکرم طاہر احمد ملک صاحب نے اپنے مختصر