تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 156 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 156

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۱۳۶ مجلس انصاراللہ ضلع لاہور کی سالانہ پلنک مجلس انصار اللہ ضلع لاہور کے زیر انتظام مؤرخہ ۱۴ اپریل ۲۰۰۲ ء گریفن ہال ریلوے مغلپورہ لاہور میں سالانہ پکنک کا اہتمام کیا گیا جس کے لئے زعماء اعلیٰ، زعماء حلقہ جات اور نگران بلاکس کے ذریعہ انصار بھائیوں کو شمولیت کے لئے اطلاعات پہنچائی گئیں۔گریفن ہال کو پہلے سے بک کروالیا گیا تھا۔اس موقع پر میڈیکل کیمپ کا بھی انتظام کیا گیا۔انصار نے صبح نو بجے سے قبل ہی شمولیت کے لئے تشریف لا نا شروع کر دیا تھا۔جن کی دس بجے تک رجسٹریشن مکمل کی گئی۔پروگرام کا آغاز ٹھیک نو بجے تلاوت، عہد اور نظم کے ساتھ ہوا۔نظم کے بعد ناظم ضلع مکرم طاہر احمد ملک صاحب نے اپنے مختصر خطاب میں شرکاء کا شکر یہ ادا کیا کہ وہ موسم کی شدت کے باوجود دور دراز کی مجالس سے تشریف لائے ہیں اور تاکید کی کہ جو دوست مجالس کے دیگر پروگرام میں شمولیت نہ کرتے ہوں ، ان کو اس قسم کے تفریحی ماحول اور پروگرام کے لئے ضرور لے کر آیا کریں۔بعد ازاں مکرم محمد اسلم بھروانہ صاحب نگران ورزشی مقابلہ جات نے کھیلوں کے قواعد وضوابط بتائے جس کے بعد درج ذیل مقابلہ جات ہوئے۔(۱) گولہ پھینکنا (۲) لمبی دوڑ (۳) بیڈ منٹن (۴) کلائی پکڑنا (۵) رسہ کشی (۶) پر چہ ذہانت۔مذکورہ مقابلہ جات کے بعد پروگرام کے دوسرے حصہ کا آغاز پونے ایک بجے ہوا۔تلاوت اور نظم کے بعد مقابلہ جات میں اوّل ، دوم اور سوم انصار کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔مکرم محمد رشید احمد صاحب نے نو مبائعین کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی اور انہیں اپنے اندر ایک نیک تبدیلی پیدا کرنے کی تاکید کی۔مکرم طاہر احمد ملک صاحب ناظم ضلع نے حضرت خلیفہ اسیح الثانی نوراللہ مرقدہ کے خطبہ فرمودہ ٫۵جون ۱۹۴۲ء سے ایک اقتباس بابت نماز پڑھ کر سنایا۔تمام احباب میں اس کی نقل تقسیم کی گئی۔مکرم جنرل (ریٹائرڈ) ناصر احمد صاحب نے دعا کرائی۔نماز ظہر و عصر کی ادائیگی کے بعد احباب میں کھانا تقسیم کیا گیا۔پکنک کے دوران پچپن مریضوں کو چیک کیا گیا اور ادویات دی گئیں۔اس پکنک میں بیت الاحد سے ایک معمر دوست محترم اللہ داد صاحب نے بھی جن کی عمر 10 سال تھی ، شرکت کی۔کل حاضری چارسوستاسی رہی جن میں سے سائیکل سوار چھپن اور نومبائعین تئیس تھے۔الحمدللہ پر وگرام بڑا کامیاب رہا۔﴿۱۲﴾