تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 154 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 154

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم صحت تلفظ قرآن کریم کلاس ۱۳۴ ا۔مارچ ۲۰۰۲ء میں دارالعلوم غربی ربوہ اور رحمت شرقی بلاک میں صحت تلفظ کے ساتھ ناظرہ قرآن کریم سکھانے کی غرض سے اساتذہ تیار کرنے کے لیے دس روزہ کلاس دار العلوم غربی صادق اور دار الرحمت شرقی را جیکی ربوہ میں منعقد کی گئی۔ان حلقہ جات کے صدر ان محترم اور زعماء انصار اللہ نے مکرم حافظ برہان محمد خان صاحب منتظم تعلیم القرآن کے ساتھ کلاسز کے انعقاد میں بھر پور تعاون کیا۔فجز اھم اللہ احسن الجزاء ۲- مورخه ۱ تا ۲۵ / دسمبر ۲۰۰۲ ء ربوہ کے درج ذیل حلقہ جات میں قرآن کریم صحت تلفظ سے سکھانے کے لیے کلاسوں کا اجراء ہوا۔دار العلوم شرقی نور معلم مکرم قاری محمد عاشق صاحب دار النصر غربي الف معلم مکرم چوہدری منور احمد صاحہ معلم مکرم نصیر الدین بھٹی صاحب دار البركات دار الرحمت شرقی ب معلم مکرم ڈاکٹر خواجہ وحید احمد صاحب عقب ہسپتال صدر شرقی اب معلم مکرم را نا عبدالرب صاحب، مکرم چوہدری بشیر احمد صاحب دار الفتوح شرقی معلم مکرم مرز امحمد اقبال صاحب دار الرحمت شرقی الف معلم مكرم عبد الغنی صاحب، مکرم حاجی ولایت علی صاحب دار الفضل شرقی معلم مکرم محمد صدیق صاحب ،مہر، مکرم عبد اللطیف صاحب نصیر آبا دسلطان معلم مکرم مرزا اصلاح الدین صاحب قائد صاحب تعلیم القرآن کا مجلس مقامی ربوہ سے خطاب یکم اپریل ۲۰۰۲ء کے اجلاس عام میں مکرم قائد صاحب تعلیم القرآن انصار اللہ پاکستان نے انصار سے خطاب کرتے ہوئے قرآن کریم سیکھنے کی طرف توجہ دلائی اور صحت تلفظ کے لیے قاعدہ میسر نا القرآن کے آخری صفحات پڑھنے کی تاکید کی۔آپ نے تلقین کی کہ ساری توجہ اس طرف دیں کہ جن کو قرآن کریم نہیں آتا، ان کو پڑھانا ہے۔حلقہ جات میں قرآن کریم سکھانے کے لئے ناخواندہ انصار کو موصیان کے سپر د کریں جو انہیں پڑھائیں۔مکرم قائد صاحب موصوف نے وقف عارضی کی طرف بھی توجہ دلائی کہ کم از کم دو ہفتے وقف عارضی کریں اور وقف عارضی اور وقف ایام (برائے دعوت الی اللہ ) میں فرق کیا جائے۔