تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 155
تاریخ انصار اللہ جلد چہارم حلقہ کریم نگر (فیصل آباد ) کا ریفریشر کورس ۱۳۵ مؤرخه ۱/۸ اپریل ۲۰۰۲ء کو مجلس کریم نگر فیصل آباد کا ایک ریفریشر کورس منعقد کیا گیا جس میں تمام منتظمین، زعماء حلقہ جات ، اصلاح وارشاد کمیٹی کے جملہ ممبران اور سائقین نے شرکت کی۔اس پروگرام میں مکرم مرز انصیر احمد صاحب اور مکرم مولوی عبدالستار خان صاحب نے مرکز کی نمائندگی کی۔مرکزی نمائندگان سے تمام عہدیداران کا تعارف کروایا گیا۔عہدیداران نے اپنے اپنے شعبہ کا طریق کار بیان کیا جس کے بعد نمائندگان نے انہیں قیمتی نصائح سے نوازا اور مزید محنت اور جانفشانی سے کام کرنے کی طرف توجہ دلائی۔الوداعی دعوت اس پروگرام کے آخر میں مکرم نذیر احمد صاحب سہگل سابق زعیم اعلیٰ کریم نگر فیصل آباد کے اعزاز میں ایک الوداعی عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔موصوف کی مدت بطور زعیم اعلیٰ ۳۱ دسمبر ۲۰۰۱ء کو پوری ہو چکی تھی۔آپ نے مجلس انصاراللہ کا کام بڑی محنت سے کیا خصوصاً میڈیکل کیمپ لگائے۔اس تقریب میں چوہدری غلام دستگیر صاحب ایڈووکیٹ سابق امیر جماعت احمد یہ فیصل آباد نے بھی شرکت کی۔دعا کے ساتھ یہ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔10 جناب عبدالکریم قدسی صاحب کی کتاب ”سر دل پر مسعود کھدر پوش ٹرسٹ لا ہور کا انعام معروف ناصر اور احمدی شاعر جناب عبدالکریم قدسی صاحب رچنا ٹاؤن شاہدرہ لاہور کو مسعود کھدر پوش ٹرسٹ لاہور کی طرف سے ان کے شعری مجموعہ ”سر دل ( پنجابی ) کو سال ۲۰۰۱ء میں اول انعام کا مستحق قرار دیا گیا۔ٹرسٹ نے موصوف کو اطلاع دیتے ہوئے لکھا: اسیں تہانوں ایس گل دی ودھائی پیش کرنے ہاں کہ مسعود کھدر پوش ٹرسٹ دے کتاباں دے انعامی مقابلے برائے سال ۲۰۰۱ لئی شاعری دے شعبے وچ تہاڑی کتاب دو 66 سردل نے پہلا انعام حاصل کیتا اے۔ایس شعبے وچ کل ۲۲ کتاباں آئیاں سن۔“ مورخه ۱۳ر اپریل ۲۰۰۲ء کو ایک پُر وقار تقریب میں ٹرسٹ کی طرف سے مہمان خصوصی جناب کامران لاشاری صاحب سیکرٹری اطلاعات ثقافت و امور نو جواناں حکومت پنجاب نے انعامی سر ٹیفکیٹ اور ساڑھے سات ہزار روپے کا چیک پیش کیا۔مسعود کھدر پوش ٹرسٹ لاہور کی طرف سے پنجابی شعر و ادب کا یہ سب سے بڑا اور معتبر ایوارڈ سمجھا جاتا ہے۔موصوف شعر و نخن کے ذریعہ ماہنامہ انصار اللہ سے بھی تعاون فرماتے رہے۔11