تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 153 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 153

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۱۳۳ یوم مسیح موعود" و یوم پاکستان پر سیمینار شعبہ تعلیم مجلس انصار اللہ مقامی کے زیر اہتمام ۲۳ مارچ ۲۰۰۲ء کو یوم مسیح موعود اور یوم پاکستان کے تاریخی حوالے سے ایک علمی وادبی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔آغاز پروگرام : مؤرخہ ۲۳ مارچ بوقت صبح دس بجے مکرم ڈاکٹر عبدالخالق خالد صاحب نمائندہ صدر مجلس کی زیر صدارت کا روائی کا آغاز محترم حافظ برہان محمد خان صاحب کی تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔پھر مکرم غلام سرور صاحب نے اپنی مسحور کن آواز میں ترنم کے ساتھ سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا پاکیزہ منظوم کلام پیش کیا۔سیمینار کی پہلی تقریر مکرم پر و فیسر راجہ نصر اللہ خان صاحب نے " قیام پاکستان میں جماعت احمدیہ کا کردار " کے موضوع پر کی۔ازاں بعد مکرم پروفیسر مبارک احمد صاحب عابد نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی شان میں اپنا کلام مترنم آواز میں پیش کیا۔پھر مکرم مولانا جمیل الرحمن صاحب رفیق نائب پرنسپل جامعہ احمد یہ سینئر سیکشن ربوہ نے ”سیرت سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر ایک سیر حاصل تقریر فرمائی۔سیمینار کی تیسری تقریر مکرم صاحبزادہ مرزا حنیف احمد صاحب نے کی۔آپ نے حضرت مسیح و مہدی دوراں علیہ السلام کی سیرت پر جامع اور اثر انگیز خطاب فرمایا۔مکرم صاحبزادہ صاحب کے خطاب کے بعد مکرم پروفیسر چوہدری محمد علی صاحب نے سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق اپنی نظم پیش کی جو حضور علیہ السلام کے فارسی اشعار کی تضمین پر نہایت اعلیٰ کلام تھا۔اسے سامعین نے ہمہ تن گوش ہو کر سماعت کیا۔صدر اجلاس مکرم ڈاکٹر عبد الخالق صاحب خالد نے حضور علیہ السلام کی سیرت اور غلبہ احمدیت کو موضوع بناتے ہوئے سیرت کے بعض واقعات اور حضور علیہ السلام کے غلبہ حق سے متعلق ارشادات بیان کئے اور کتب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام کے مطالعہ کی طرف خصوصی توجہ دلائی نیز ۲۳ / مارچ کے دن کی اہمیت کے حوالہ سے وطن عزیز پاکستان کا بھی ذکر کیا اور اس کے لیے دعاؤں کی تحریک کی۔دعا کے بعد حاضرین کو چائے پیش کی گئی۔