تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 152 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 152

۱۳۲ تاریخ انصار اللہ جلد چہارم برکات میں سے ایک بڑی برکت دس منٹ کے لئے ممبران عاملہ کا سامعین کے سامنے دیئے گئے موضوع پر تقریر کرنا تھا۔تقاریر انتہائی محنت سے تیار کی گئیں اور ان کی ادائیگی بھی بہت اچھی رہی۔اس طرح ایک طرف تو مقررین کی جھجک دور ہوئی دوسری طرف تقریر کی تیاری سے ان کے علم میں اضافہ بھی ہوا اور مختلف کتب سلسلہ پڑھنے کا موقع ملا۔احباب جماعت نے بھی ان تقاریر کو بہت پسند کیا۔۱۵؍ مارچ کا خطبہ جمعہ حضور انور خصوصی طور پر نماز سنٹر میں سنانے اور اس کی اطلاع کا انتظام کیا گیا۔زعامت علیاء کے انتظام کے تحت ڈیجیٹل ڈش لگوائی گئی جو بازار سے تقریباً سات سو روپے سستی تھی۔یہ ذکر بھی ضروری ہے کہ اس ہفتہ کی برکت سے انصار اپنے بچوں کو بھی نمازوں کی ادائیگی کے لئے لاتے رہے۔9 ہفتہ تربیت مجلس مقامی ربوہ مجلس ربوہ نے بھی اس عشرہ کو بھر پور طریق پر منایا۔مکرم منتظم صاحب تربیت نے دوران ہفتہ حلقوں کا دورہ کر کے پروگرام کا جائزہ لیا اور دار الرحمت وسطی میں تلاوت قرآن کریم کے موضوع پر تقریر کی۔تربیتی کلاس داعیان الی اللہ ربوہ مورخہ ۱۷ مارچ ۲۰۰۲ء کو داعیان الی اللہ کی تربیت اور تعداد بڑھانے کی غرض سے ایک تربیتی کلاس منعقد کی گئی۔اس کلاس کے دو اجلاس ہوئے۔تلاوت قرآن کریم کے بعد زعیم اعلیٰ ربوہ مکرم چوہدری نعمت اللہ صاحب نے افتتاح کیا۔مکرم سجاد احمد صاحب خالد مربی سلسلہ نے " وفات مسیح پر اور پھر مکرم حافظ مظفر احمد صاحب ناظر دعوت الی اللہ نے ربوہ میں دعوت الی اللہ کے طریق“ کے موضوع پر تقریر کرتے ہوئے مختلف ذرائع پر تفصیلی روشنی ڈالی۔بعد ازاں آپ نے سامعین کے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیئے۔چائے کے وقفہ کے بعد دوسرے اجلاس میں مکرم مولا نا محمد اعظم صاحب اکسیر قائد اصلاح وارشاد نے ”فیضان ختم نبوت“ کے موضوع پر خطاب کیا اور پھر سوالات کے جوابات بھی دیئے۔چوتھے مقرر مکرم مولا نا عبدالوہاب احمد صاحب شاہد مربی سلسلہ نے "صداقت مسیح موعود علیہ السلام پر تقریر کی۔صدر اجلاس مکرم لطیف احمد کاہلوں صاحب نائب زعیم اعلیٰ کے صدارتی خطاب اور دعا کے بعد یہ کلاس اختتام پذیر ہوئی۔بعد اختتام ساڑھے آٹھ بجے رات نماز مغرب و عشاء ادا کی گئیں۔اس کلاس میں اتنی سے زائد داعیان الی اللہ شامل ہوئے۔