تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 151 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 151

۱۳۱ تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ریلی میں شامل ہوئے۔والی بال کی چھ ٹیموں نے نو میچز کھیلے جب کہ ٹیبل ٹینس ڈبل اور سنگل کے ایک سو باون میچز اور بیڈمنٹن سنگل وڈ بل کے دوسو بیاسی میچز منعقد ہوئے یوں ریلی میں تینوں کھیلوں کے کل چارسو تنا لیس میچز کا انعقاد ہوا۔تینوں کھیلوں میں بہترین کھلاڑی کا اعزاز درج ذیل احباب کو حاصل ہوا۔بیڈمنٹن کے بہترین کھلاڑی صف اول میں مکرم شیخ کریم الدین صاحب بہاولنگر۔بیڈ منٹن صف دوم میں مکرم ملک طارق حبیب صاحب لاہور۔ٹیبل ٹینس کے بہترین کھلاڑی صف اول میں مکرم منصور احمد صاحب کراچی۔ٹیبل ٹینس صف دوم میں مکرم ضیاء اللہ مبشر صاحب ربوہ اور والی بال میں مکرم عبدالمجید صاحب ربوہ۔آخر میں حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب نے اعزاز پانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور پھر مختصر خطاب فرمایا۔آپ نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ الحمد للہ کہ یہ ریلی کامیاب رہی اگر اس میں دیہاتی مجالس کی شرکت کی حوصلہ افزائی کے لئے رسہ کشی ، کلائی پکڑنے اور پیدل چلنے کے مقابلے بھی شامل کئے جائیں تو مناسب ہوگا۔پیدل چلنے کے مقابلے میں بڑی عمر کے انصار بھی حصہ لے سکیں گے۔دعا کے ساتھ یہ پروگرام اختتام پذیر ہوا جس میں کھلاڑیوں کے علاوہ مہمانوں نے بھی شرکت کی۔نماز ظہر و عصر کی ادائیگی کے بعد دفاتر انصار اللہ کے لان میں جملہ حاضرین کی خدمت میں ظہرانہ پیش کیا گیا۔بیت النور لا ہور میں ہفتہ تربیت مرکزی پروگرام کے مطابق مورخه ۱۵ تا ۲۱ / مارچ ۲۰۰۲ ء بیت النور لاہور میں ہفتہ تربیت منایا گیا۔ان پروگراموں میں بیت النور میں اوسطاً حاضری اتنی میں سے چھیاسٹھ رہی اور گارڈن ٹاؤن میں تنیس میں سے سولہ رہی۔الحمد للہ۔ہر روز ممبران عاملہ بہتر گھرانوں میں صبح ٹیلی فون کر کے فجر کی ادائیگی کے لئے بیدار کرتے رہے۔اسی طرح روزانہ تلاوت قرآن کریم کے لئے بھی توجہ دلائی جاتی رہی۔مزید اٹھارہ انصار روزانہ تلاوت کرنے والوں میں شامل ہوئے۔تقریباً پچہتر فیصد انصار کے گھر نماز باترجمہ شائع شدہ پیش کی گئی بعد میں اس ضمن میں جو رپورٹ لی گئی اس کے مطابق سولہ مزید انصار نے اس ہفتہ میں نماز باتر جمہ یاد کی۔اس ہفتہ کی