تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 140
تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۱۲۴ مکرم مولانا محمد صدیق صاحب شاہد گورداسپوری سابق زعیم اعلیٰ کے اعزاز میں مجلس مقامی ربوہ کی الوداعی تقریب مجلس انصار اللہ مقامی ربوہ کی طرف سے مکرم مولانا محمد صدیق صاحب شاہد گورداسپوری زعیم اعلیٰ ربوہ کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب کا اہتمام مورخه ۱۴ / فروری ۲۰۰۲ء کو عمل میں آیا جس میں اراکین مجلس عاملہ انصار اللہ مقامی ربوہ برائے سال ۲۰۰۱ ۲۰۰۲ء، جملہ زعماء حلقہ جات ربوہ اور بلاک لیڈرز کے علاوہ مکرم و محترم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب صدر مجلس انصار اللہ پاکستان نے شرکت فرمائی۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو مکرم صدیق احمد صاحب منور نے کی۔اس کے بعد محترم صدر صاحب نے عہد دہرایا اور مکرم نصیر احمد چوہدری صاحب منتظم عمومی نے مندرجہ ذیل سپاس نامہ پیش کیا۔وو " آج کی تقریب مکرم و محترم مولانا محمد صدیق صاحب شاہد گورداسپوری کی ان خدمات کے اعتراف میں منعقد کی جارہی ہے جو آپ نے بطور زعیم اعلی مجلس انصار اللہ مقامی ربوہ سرانجام دی ہیں۔آپ کو اگست ۱۹۸۸ء سے ۳۱ دسمبر ۲۰۰۱ء تک اس اہم عہدہ پر کام کرنے کی توفیق ملی۔آپ کی خدمات کا یہ عرصہ غیر معمولی ہے جو گزشتہ تمام زعماء اعلیٰ مجلس انصار اللہ مقامی ربوہ میں سب سے طویل ہے۔مکرم مولانامحمد صدیق صاحب نے غیر معمولی محنت لگن اور خلوص سے مجلس انصاراللہ مقامی ربوہ کی خدمت کی اور مجلس ربوہ کی کارکردگی کو نمایاں کرنے کے لیے اپنی تمام صلاحیتوں کو وقف کئے رکھا۔آپ کے دور کے کار ہائے نمایاں میں سے چند ایک کا ذکر بے جانہ ہوگا مثلاً حضور انور کے ارشاد کی روشنی میں دعوت الی اللہ سنٹر کا قیام حمد دعوت الی اللہ کے کام میں وسعت پیدا کرنے کے لیے گاڑی کی خرید آل ربوہ سالانہ کھیلوں کا آغاز آپ کے دور میں مجلس انصار اللہ مقامی ربوہ کو سات مرتبہ علم انعامی حاصل کرنے کی سعادت نصیب ہوئی۔اپنے رفقاء کار کے ساتھ آپ کا رویہ اور برتاؤ نہایت دوستانہ اور قابل ستائش رہا۔