تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 908
۹۰۸ سالانہ اجتماع شیخوپورہ ضلع شیخو پورہ کا اجتماع ۲۲ ،۲۳ مارچ ۱۹۹۶ء کو منعقد ہوا۔خطبہ جمعہ میں مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب نے ” اسلامی اصول کی فلاسفی کے سو سال پورے ہونے پر ۱۹۹۶ء کو جو بلی کے طور پر منانے کا ذکر کیا اور تیسرے سوال انسانی پیدائش کی غرض وغایت کے سلسلہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات پڑھ کر سنائے اور انصار کو ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔نماز جمعہ کے بعد افتتاحی اجلاس صدر محترم کی صدارت میں شروع ہوا۔تلاوت ، عہد اور نظم کے بعد صدر محترم نے غلبہ اسلام کے سلسلہ میں حضور کی پیشگوئیوں کا ذکر کر کے انصار کو تلقین کی کہ وہ اپنے علم کو بڑھائیں، قرآن کریم کا ترجمہ سیکھیں اور حضرت مسیح موعود کی کتب کا مطالعہ کریں اور عالم با عمل بنیں۔نماز جمعہ، خطبہ حضور بذریعہ ڈش پر حاضری کی طرف توجہ دلائی۔نیز فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے جو کچھ بھی عطا کیا ہے، مال، صحت اور وقت اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کریں۔مشاعرہ بسلسلہ یوم مسیح موعود مجلس انصار اللہ مقامی ربوہ کے زیر اہتمام ۲۷ مارچ ۱۹۹۶ء کو یوم مسیح موعود کے حوالہ سے مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت مکرم مولا نانسیم سیفی صاحب مدیر الفضل نے کی۔تلاوت و نظم کے بعد مکرم مولوی محمد صدیق صاحب گورداسپوری زعیم اعلیٰ ربوہ نے مشاعرے کی غرض و غایت بیان کی۔جس کے بعد مندرجہ ذیل شعراء نے اپنا کلام سنایا۔مکرم لئیق احمد صاحب عابد، مکرم عبد السلام اسلام صاحب، مکرم رفیق اکبر صاحب ، مکرم خلیق بن فائق صاحب، مکرم محمد اکبر فانی صاحب، مکرم عبد السلام ظافر صاحب، مکرم انور ندیم علوی صاحب، مکرم اکرم محمود صاحب، مکرم یوسف سهیل شوق صاحب، مکرم راجہ نذیر احمد صاحب ظفر، مکرم مبارک احمد عابد صاحب، مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب ، مکرم چوہدری محمد علی صاحب، مکرم مولانا نسیم سیفی صاحب سالانہ اجتماع اٹک یہ اجتماع ۴ ، ۵ اپریل ۱۹۹۶ء کو منعقد ہوا۔پہلا اجلاس بعد نماز مغرب وعشاء ہوا۔اگلے دن صبح نماز تہجد و فجر با جماعت ادا کی گئی۔اس کے بعد درس القرآن ہوا۔مکرم رحمت اللہ خان صاحب نے خطبہ جمعہ میں تربیتی امور بالخصوص قیام نماز اور تربیت اولاد کی طرف توجہ دلائی۔اختتامی اجلاس میں تلاوت، عہد اور نظم کے بعد مکرم مرزا نصیر احمد صاحب نے سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے موضوع پر خطاب کیا۔آپ نے شعبہ جات کے کام کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔مجموعی حاضری تھیں۔نمائندگی مجالس پر تھی۔