تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 909 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 909

۹۰۹ سالانہ اجتماع ضلع گوجرانوالہ ضلع گوجرانوالہ کا سالانہ اجتماع مدرسہ چٹھہ میں ۴ اپریل ۱۹۹۶ ء بعد نماز مغرب وعشاء منعقد ہوا۔مرکزی وفد ۵ اپریل کو صبح آٹھ بجے مدرسہ چٹھہ پہنچا۔وفد پہنچنے کے معابعد عہد یداران کا اجلاس ہوا۔صدرمحترم نے کام کا جائزہ لیا اور تفصیلی ہدایات دیں۔حاضری عہد یداران بنتیں تھی۔اختتامی اجلاس مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب کی صدارت میں شروع ہوا۔تلاوت کے بعد مکرم طاہر احمد صاحب مربی سلسلہ مقامی اور مکرم عطاء محمد صاحب قمر کی تقاریر ہوئیں۔مکرم مولوی محمد اعظم صاحب اکسیر نے دعوت الی اللہ کی اہمیت کے موضوع پر تقریر کی تقسیم انعامات کے بعد صدر محترم نے اسلامی اصول کی فلاسفی کے تیسرے سوال کے سلسلہ میں حضور کے ارشادات پڑھ کر سنائے۔مجموعی حاضری : دوسو چھہتر ، زیر دعوت دس۔نمائندگی مجالس ہم تھی۔سالانہ اجتماع ضلع فیصل آباد لاٹھیا نوالہ میں 11 اپریل ۱۹۹۶ء کو بعد نماز مغرب و عشاء تلاوت وعہد کے بعد مکرم مولوی محمد اعظم صاحب اکسیر نے انصار اللہ کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلا کر دعا کے ساتھ افتتاح کیا۔پھر نظم کے بعد سوال و جواب کا سلسلہ پونے گھنٹہ تک چلتا رہا۔اس کے بعد علمی مقابلہ جات ہوئے۔نماز تہجد اور نماز فجر دونوں باجماعت ادا کی گئیں۔اس کے بعد علماء کرام کے درس قرآن ، حدیث اور ملفوظات حضرت مسیح موعود ہوئے۔مکرم مولوی محمد اعظم صاحب اکسیر نے قبولیت دعا کے واقعات سنائے۔وقفہ کے دوران انصار نے سیر اور ورزش میں حصہ لیا۔ناشتہ کے بعد صدر محترم نے شعبہ جات کا جائزہ لیا اور تفصیلی ہدایات دیں۔اختتامی اجلاس تلاوت و نظم کے ساتھ مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس کی صدارت میں شروع ہوا۔صدر محترم نے انصار اللہ کی ذمہ داریوں کی طرف ، مکرم مولوی اعظم صاحب اکسیر نے دعوۃ الی اللہ کی طرف، مکرم مرزا نصیر احمد صاحب نے تربیتی امور کی طرف اور مکرم انعام الرحمن صاحب نے تحریک جدید کی بڑھتی ہوئی ضرروتوں کے مد نظر مالی قربانی میں قدم آگے بڑھانے کی طرف توجہ دلائی۔تقسیم انعامات اور نظم کے بعد صدر محترم کا خطاب شروع ہوا۔صدر محترم نے سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا سے استفادہ کی طرف توجہ دلائی قی اسلامی اصول کی فلاسفی کے تفصیلی حالات بیان کرتے ہوئے تیسرے سوال کے جواب میں مد نظر تر بیتی امور کی طرف توجہ دلائی۔تحریک جدید کے مالی جہاد اور میڈیکل کیمپس کی تحریک کی۔عہد دہرانے کے بعد دعا کے ساتھ اجتماع بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوا۔