تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 907 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 907

9+2 پیش نظر سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ نے اور صداقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے موضوع پر مکرم نذیر احمد صاحب ریحان نے تقریر کی۔دوران اجلاس مجلس سوال و جواب بھی ہوئی مجلس میں چھ مہمان بھی شامل تھے۔تقسیم انعامات کے بعد دعا کے ساتھ اجتماع بخیر وخوبی اختتام پذیر ہوا۔نمائندگی مجالس - حاضری : انصار چھپن ، خدام پچھپیس، اطفال اکیس ، لجنات بارہ۔کل ایک سو چودہ۔سالانہ اجتماع حافظ آباد ۲۲ مارچ ۱۹۹۶ء نماز عصر کے بعد اجلاس عام تلاوت ، عہد اور نظم ساتھ شروع ہوا۔مکرم سمیع اللہ زاہد صاحب نے قیام نماز اور تربیت اولاد کی طرف توجہ دلائی۔مکرم مجیب احمد صاحب طاہر نے برکات خلافت کے موضوع پر تقریر کی۔نماز مغرب و عشاء کے بعد علمی مقابلہ جات ہوئے۔اس کے بعد سوال و جواب کا سلسلہ شروع ہوا۔چار مربیان کرام نے جواب دیئے۔اگلے روز نماز تہجد و فجر با جماعت ادا کی گئی۔اس کے بعد درس قرآن مجید ، درس حدیث اور درس ملفوظات ہوا۔درس کے بعد ورزشی مقابلہ جات ہوئے۔ناشتہ کے وقفہ کے بعد اجلاس عہد یداران ہوا۔صدر محترم نے شعبہ جات کے کام کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔نماز با جماعت نماز جمعه، ناظرہ و ترجمه قرآن کریم، کتب حضرت مسیح موعود کا مطالعہ اور امتحانات کی تحریک کی نیز فرمایا عہدیداران کی ذمہ داری دوہری ہے اور ثواب بھی دگنا ملے گا۔اختتامی اجلاس صدر محترم کی صدارت میں سوا دس بجے شروع ہوا۔تلاوت ، عہد اور نظم کے بعد صدر محترم نے علمی اور ورزشی مقابلہ جات میں پوزیشن لینے والے انصار میں انعامات تقسیم کئے۔اس کے بعد صدر محترم نے ” جلسہ مذاہب عالم میں سیدنا حضرت مسیح موعود کے لیکچر اسلامی اصول کی فلاسفی کا پس منظر بیان کیا اور دعوت الی اللہ کے لئے اس سے استفادہ کی طرف توجہ دلائی۔حاضری: انصار باون ، خدام دس ، اطفال چار۔مجموعی حاضری چھیاسٹھ۔نمائندگی مجالس - سالانہ اجتماع ملتان ۲۳ مارچ ۱۹۹۶ء کو تلاوت ، عہد اور نظم کے بعد اجلاس ہوا۔مکرم سید خالد احمد شاہ صاحب نے انصار اللہ کی ذمہ داریاں ، مکرم عبد المغنی زاہد صاحب نے سیرۃ النبی اور مکرم احسان اللہ صاحب چیمہ نے دعوت الی اللہ کے موضوع پر تقریر فرمائی۔حاضری : انصار اکتالیس، اطفال دو، کل انچاس تھی۔بعد ازاں عہد یداران اجلاس میں مکرم سید خالد احمد شاہ صاحب نے ہدایات دیں۔