تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 803
نماز با جماعت ، دعا اور تلاوت قرآن کریم پر عمل کروانے کی تاکید کی نیز دعوت الی اللہ کی طرف بھی توجہ دلائی گئی۔حاضری : چوہیں مجالس کے زعماء کرام ، زعیم اعلیٰ ملتان ، تین تحصیلوں کے نگران۔کارگزاری ناظم صاحب لیہ مکرم انوار احمد صاحب سامانوی ناظم انصار اللہ لیہ نے اطلاع دی کہ ے جولائی ۱۹۸۵ء کو مرکز سے کیا ہم دعوت الی اللہ کے کام کو بند کر سکتے ہیں۔“ کی چٹھی مکرم پروفیسر محمد اسلم صابر صاحب قائد تجنید کے ذریعہ دستی موصول ہوئی۔اس چٹھی کی تعمیل میں خاکسار نے پورے ضلع لیہ کی مجالس کا دورہ کیا اور مرکز کا پیغام ہر مجلس کے زعیم صاحب کی خدمت میں پہنچایا۔مندرجہ ذیل مجالس کا دورہ کیا گیا۔دوره چک ۹۳، ۱۰۹ ، ۹۰ اے ، ۲۲۶ ، ۱۲۳۴،۱۰۶ ، ۲۳۵، چوباره شهر ، ۲۹۰ ،۲۸۳، چوک اعظم ، ۳۶۸، ۳۴۷، رفیق آباد، ۶۲۰۔بھری اڈہ ، چک ۴۵۵، دھور یواله ۵۰ ، ۴۲۷، ۱۷۲،۱۷۱،۱۷۰،۴۲۶ ،۱۷۲، بھاگل۔رہ تحصیل لودھراں و شجاع آباد مورخه ۱۴ اگست سے ۲۱ اگست ۱۹۸۵ء تک ضلع ملتان کے ایک وفد نے جن کے ساتھ دوا فریقی طالب علم جامعہ احمد یہ بھی تھے تحصیل لودھراں اور شجاع آباد کا دورہ کیا۔اس دورہ میں دس مجالس کا دورہ کیا گیا۔چوراسی افراد کو تحریک داعی الی اللہ میں شامل کیا گیا۔داعی الی اللہ کے اکتیس وفود تشکیل دیئے گئے جبکہ سولہ افراد کو انفرادی طور پر تیار کیا گیا۔مجموعی طور پر ایک سو پانچ دیہات اور بستیوں میں پیغام حق پہنچانے کی ذمہ داری ڈالی گئی۔اس وفد نے ایک سو اٹھانوے افراد تک سلسلہ کا پیغام پہنچایا۔میں کیسٹ تقسیم کی گئیں۔اس عرصہ میں ایک عورت کو بیعت کرنے کی توفیق ملی۔یہ وفدان احباب پر مشتمل تھا۔(۱) مکرم عمر معاذ صاحب آف مالی افریقی طالب علم امیر وفد (۲) مکرم بکر عبید صاحب آف تنزانیہ (۳) مکرم چوہدری منصور احمد صاحب کاہلوں نائب ناظم اصلاح و ارشاد ضلع (۴) مکرم انوار الحسن صاحب نائب ناظم عمومی ضلع ( ۵ ) مکرم سفیر احمد قریشی صاحب مربی سلسلہ (مورخہ ۱۸ اگست سے وفد میں شامل ہوئے۔) تاریخ وار جن جگہوں پر وفد گیا ، اس طرح ہیں۔۱۴ اگست : دنیا پور - ۱۵ اگست: چک (۳۲۱/ ڈبلیو بی، کوٹلہ ، صادق آباد - ۱۶ اگست : صادق آباد، قطب پور، قصبہ، چک ۳۴۴ ڈبلیو بی ، چک ۳۴۵ ڈبلیو بی۔۱۷ اگست: چک نمبر ۳، چک ۳۶۶ ڈبلیو بی، لودھراں ، چلہ ارائیں۔۱۸ اگست: چک ۳۶۵-۱۹ اگست: دنیا پور۔چاہ گہنے والا ، چک نمبر ۳۹۰ ڈبلیو بی۔۲۰ اگست: چاہ بی بی والا ، چلہ ارائیں۔۲۱ اگست بستی جمال والا کھا کھی۔اس دورہ کے دوران بعض ایمان افروز واقعات بھی پیش آئے۔مثلا کوٹلہ میں وفد مکرم محمد اکرم خاں صاحب نمبر دار کے ڈیرہ پر گئے جہاں ایک پنچایت ہورہی تھی جس میں دس غیر از جماعت عمر رسیدہ احباب بیٹھے