تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 804 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 804

۸۰۴ تھے۔یہاں ممبران وفد یہ سوچنے لگے کہ ان کو کیسے پیغام حق پہنچایا جائے؟ نماز ظہر وعصر کی ادائیگی کے بعد مکرم عمر معاذ صاحب نے پوچھا کہ یہ سارے دوست کس لئے بیٹھے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایک پنچایت فیصلہ کر رہی ہے۔معاذ صاحب نے پوچھا کہ فیصلے رسومات کے مطابق ہوتے ہیں یا کہ شریعت کے مطابق ؟ جواب ملا کہ رسومات کے مطابق۔مکرم عمر معاذ صاحب نے کہا کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تو شریعت کے مطابق فیصلے فرمائے تھے اور یہیں سے دعوت الی اللہ کا سلسلہ چل نکلا اور ساڑھے پانچ بجے تک جماعت احمدیہ کے عقائد، حضرت امام مہدی کے بارہ میں پیشگوئیاں ، ضرورت اور سچائی کے دلائل پیش کئے گئے۔اجتماع ضلع راولپنڈی ۲۰ اگست ۱۹۸۵ء کو اجتماع کا افتتاح نماز تہجد سے ہوا بعد ازاں نو مبائع احباب کا امیر صاحب ضلع سے تعارف کروایا گیا۔مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب نے دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔مکرم مولانا غلام باری سیف صاحب نے خطبہ جمعہ میں ”حیاۃ الآخرۃ“ کی اہمیت کے پیش نظر دنیا میں ہی اس کو بنانے اور سنوارنے کی طرف توجہ دلائی۔مکرم مولانا محمد اسماعیل منیر صاحب نے نماز با جماعت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔اجتماع کے بعد زعماء مجالس کی میٹنگ منعقد ہوئی۔شاملین اجتماع کے لئے طعام کا بندوبست بھی کیا گیا تھا۔تربیتی اجلاس سرگودھا مجلس شہر سرگودھا کا ایک تربیتی اجلاس ۲۵ اگست ۱۹۸۵ء کو ہوا جو ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہا۔اس اجلاس سے حضرت مرزا عبدالحق صاحب امیر صوبائی اور مکرم قریشی محمود الحسن صاحب نے تقاریر کیں۔یک روزہ اجتماع ضلع اسلام آباد مورخہ ۱۱ ستمبر ۱۹۸۵ء کو مجالس انصار اللہ کا یک روزہ اجتماع منعقد ہوا۔اجتماع میں مکرم مولا نا محمد اسماعیل صاحب منیر ، مکرم مولانا غلام باری صاحب سیف اور مکرم پر وفیسر منور شمیم خالد صاحب نے بطور مرکزی وفد شمولیت کی اور تقاریر کیں۔حاضری دوسو کے قریب رہی۔شاملین کے لئے طعام کا انتظام بھی کیا گیا۔دعا کے بعد یہ اجتماع اختتام پذیر ہوا۔اجتماع ضلع فیصل آباد ۶ ستمبر ۱۹۸۵ء بروز جمعہ مجالس ضلع فیصل آباد کا اجتماع بیت الفضل فیصل آباد میں منعقد ہوا۔نماز جمعہ سے پہلے دو اور بعد میں ایک اجلاس ہوا۔پچپن مجالس نے شرکت کی۔اسی نمائندے شامل ہوئے۔آخری اجلاس کی مجموعی حاضری چار صد تھی۔مرکز سے مکرم مولانا غلام باری سیف صاحب اور مکرم مولانا منیر الدین احمد صاحب نے شرکت کی۔مقامی انصار مکرم چوہدری احمد الدین صاحب، مکرم سعید احمد صاحب اظہر مربی سلسله، مکرم چوہدری عبد الغنی صاحب اور مکرم حافظ محمد اکرم صاحب نے خطاب کیا۔