تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 490
۴۹۰ اجلاس عام : نماز جمعہ کے بعد اجلاس عام ہوا۔مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب نے گذشتہ ہدایات کے مطابق کام کا جائزہ لیا۔نماز مغرب با جماعت جاری ہوگئی تھی۔آئندہ نماز فجر اور نماز جمعہ میں لجنات کی شمولیت کا انتظام کرنے کی ہدایات دی گئیں۔انتخاب زعیم: اس کے بعد زعیم کا انتخاب ہوا نیز مجلس عاملہ کی بھی تشکیل ہوئی۔تاریخ : ۴ مارچ ۱۹۹۲ء مقام: خانیوال مرکزی نمائندگان : مکرم شیخ مبارک احمد صاحب، مکرم صوفی محمد اسحاق صاحب مختصر رپورٹ : اجلاس زعماء: اس اجلاس میں مکرم ناظم صاحب ضلع نے مرکزی ہدایات پڑھ کر سنا ئیں۔مکرم شیخ مبارک احمد صاحب نے جائزہ لینے کے بعد تربیتی امور کی طرف توجہ دلائی۔مکرم صوفی محمد اسحاق صاحب نے ”دعوت الی اللہ “ کے موضوع پر خطاب کیا۔کتب تقسیم کی گئیں۔حاضری کیا تھی۔تاریخ: ۱۳مارچ ۱۹۹۲ء مرکزی نمائندگان : دس مبلغین مقام: مجالس ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ مختصر رپورٹ : دس مبلغین کرام نے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دس مقامات پر نصف گھنٹہ کا خطبہ جمعہ دیا اور تربیتی امور کا جائزہ لیا۔خطبہ جمعہ کے بعد درس قرآن کریم دیئے۔ان مقامات کی مجموعی حاضری تین سو ستائیس تھی۔تفصیل حسب ذیل ہے۔چک نمبر ۱۴۷ مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر : حاضری ترپن تھی۔چک ۲۹۳ ج ب : مکرم ناصر احمد صاحب طاہر : حاضری تہتر تھی۔چک ۷ ۲۸ ج - ب پلا سور : مکرم مقبول احمد صاحب ذبیح : حاضری بتیں تھی۔چک ۲۹۶ ج - ب : مکرم منیر الدین احمد صاحب : حاضری اکتالیس تھی۔چک ۳۰۰ ج ب : مکرم مرزا انصیر احمد صاحب: حاضری بتیں تھی۔چک ۹۶ جب مکرم عبدالسمیع خان صاحب: حاضری اکتیس تھی۔گوجرہ شہر مکرم عبدالوہاب احمد صاحب: حاضری ایک سو پینتیس تھی۔چک ۴۳۳ ج - ب: مکرم مظفر احمد صاحب: حاضری ایک سو دس تھی۔چک ۲۱۹ ج ب : مکرم جمال الدین صاحب شمس : حاضری اکہتر تھی۔تاریخ : ۲۰ مارچ ۱۹۹۲ء مرکزی نمائندگان: سات مقام: ضلع جھنگ کی مجالس مختصر رپورٹ : خطبہ جمعہ: مرکزی نمائندگان نے خطبہ میں تربیتی امور کی طرف توجہ دلائی اور جمعہ کے بعد درس قرآن کریم دیا۔