تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 367
نے نماز کی پابندی اور دعوت الی اللہ کے کام کی طرف توجہ دلائی۔حاضری ایک سوا نسٹ تھی۔تاریخ : ۲۷ جنوری ۱۹۹۰ء مقام: مظفر گڑھ شہر مرکزی نمائندگان : مکرم شیخ مبارک احمد صاحب قائد وقف جدید، مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر مربی مکرم غلام حسین صاحب کا رکن دفتر انصار الله ررپورٹ: نماز جمعہ: مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر نے نماز جمعہ میں حضور انور کے خطبہ جمعہ فرمودہ ۲۴ نومبر ۱۹۸۹ء میں بیان کردہ پانچ بنیادی اخلاق کی طرف توجہ دلائی۔حاضری اٹھا ئیں تھی۔تاریخ: ۲۷ جنوری ۱۹۹۰ء مرکزی نمائندہ مکرم شمیم احمد خالد صاحب مقام وزیر آباد سررپورٹ : کلاس داعی الی اللہ : اس پروگرام میں مکرم کیپٹن شمیم احمد خالد صاحب نے داعیان کو مناسب طور پر دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔نیز قائد اصلاح وارشاد کی ہدایات بھی پہنچا ئیں۔اس کلاس میں نمائندگان خدام الاحمدیہ پاکستان اور مربیان ضلع نے بھی شرکت کی۔مکرم امیر صاحب ضلع کو مکرم صدر صاحب اور قیادت اصلاح وارشاد کی عمومی ہدایات اور راہنما حکمت عملی سے مطلع کیا۔حاضری قریباً ایک سو پچھیں تھی۔مقام : چک نمبر ۶۳ ۵گ ب فیصل آباد تاریخ : ۲۸ جنوری ۱۹۹۰ء مرکزی نمائندگان : مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نائب صدر، مکرم منیر احمد صاحب بعمل مربی سلسلہ، مکرم چوہدری مقصود احمد صاحب ناظم انصار اللہ ضلع مختصر رپورٹ : انفرادی رابطہ: مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب بمعہ اراکین وفد نے دوستوں سے رابطہ کیا اور انہیں حوصلہ دیا۔اس گاؤں میں پچھلے دنوں آتش زنی اور قتل عام کا منصوبہ تھا۔اللہ تعالیٰ نے معجزانہ طور پر سب کو بچایا۔الحمد للہ۔بفضل خدا سب کے حو صلے بلند پائے گئے۔تاریخ : ۲۸ جنوری ۱۹۹۰ء مقام: جڑانوالہ مرکزی نمائندگان: مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب، مکرم منیر احمد صاحب بسمل ، مکرم چوہدری مقصود احمد صاحب ناظم ضلع، مکرم مولوی محمد اشرف صاحب ممتاز مربی سلسلہ، مکرم چوہدری کرامت علی صاحب نمائندہ خدام الاحمدیہ فیصل آباد ، دو نمائنده لجنه از فیصل آباد مختصر رپورٹ : اجلاس عام: نماز مغرب کے بعد اجلاس عام جڑانوالہ میں منعقد ہوا جس میں مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے مذکورہ دونوں مجالس میں ٹیسٹس دعوت الی اللہ ، چندہ مجلس ، مطالعہ کتب امتحانات کا محاسبہ کیا۔لجنہ کی نمائندہ خواتین نے مقامی لجنہ کے کام کا جائزہ لیا اس کے بعد مکرم منیر احمد صاحب بسمل نے حضور انور کے حالیہ خطبہ بابت بنیادی اخلاق کی طرف توجہ دلائی اور مکرم مولوی محمد اشرف صاحب ممتاز مربی سلسلہ نے مجلس کو پہلے سے زیادہ مستعدی اور بیداری اختیار کرنے کی تلقین کی تحریک جدید کے وعدہ جات بھجوانے کی تاکید کی گئی۔