تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 366 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 366

تعلیمی کلاس : چک -۳۰/۱۱ میں معلم صاحب کے ذریعہ تعلیمی کلاس جاری تھی جس میں چونتیس بچے اور بچیاں پڑھ رہی تھیں۔تاریخ: ۱۹ جنوری ۱۹۹۰ء مقام : ساہیوال شہر مرکزی نمائندگان: مکرم محمد اسلم صاحب شاد قائد عمومی ، مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر مربی سلسلہ مر رپورٹ : میٹنگ زعماء: زعماء میٹنگ میں مجالس کے گوشواروں کے مطابق ، شعبہ عمومی ، اصلاح وارشاد، مال اور تربیت کے سلسلے میں جائزہ لیا گیا اور ہدایات دی گئیں۔زعیم صاحب ساہیوال کو بقایا جات کی وصولی کی طرف توجہ دلائی گئی۔وعدہ جات تحریک جدید کا جائزہ بھی پیش کیا گیا۔پندرہ مجالس کے وعدہ جات کی فہرست تحریک جدید کو بھجوا دی گئی۔حاضری سات تھی۔نماز جمعہ: مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر نے خطبہ جمعہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کی غرض، موجودہ دور کی ذمہ داریوں اور نماز با جماعت کی طرف توجہ دلائی۔اجلاس عام : تلاوت اور نظم کے بعد مکرم محمد اسلم صاحب شاد نے تربیت اولاد، دعا،حضورانور کے خطبہ جمعہ ۲۴ نومبر ۱۹۸۹ء میں بیان کردہ پانچ بنیادی اخلاق اور عبادات، نما ز با ترجمہ اور قرآن کریم کی تلاوت کی طرف توجہ دلائی۔تاریخ : ۲۲ جنوری ۱۹۹۰ء مرکزی نمائندہ: مکرم شیخ مبارک احمد صاحب قائد وقف جدید مختصر رپورٹ : اجلاس عام : بعد نماز مغرب اجلاس عام میں مکرم قائد صاحب وقف جدید نے حضور انور کے خطبہ جمعہ کی روشنی میں نماز کی اہمیت اور ادائیگی کی طرف توجہ دلائی۔حاضری سولہ تھی۔مقام: چک ۳۵ جنوبی مقام: چک ۲۰ ضلع گجرات تاریخ: ۲۶ جنوری ۱۹۹۰ء مرکزی نمائندہ: مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ مختصر رپورٹ : خطبہ جمعہ: خطبہ جمعہ میں مرکزی نمائندہ نے اصلاح وارشاد کے تحت دعوت الی اللہ، بزم ارشاد، تبلیغ کے مختلف ذرائع ، جماعت کے افراد کے بلند اخلاق و کردار اور باہم اختلافات کو ختم کر کے تبلیغ کے راستوں کو ہموار کرنے پر زور دیا۔تاریخ : ۲۶ جنوری ۱۹۹۰ء مقام : علی پورضلع مظفر گڑھ مرکزی نمائندگان: مکرم شیخ مبارک احمد صاحب قائد وقف جدید، مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر مربی سلسله، مکرم غلام حسین صاحب کا رکن دفتر انصار الله مختصر رپورٹ : اجلاس عام : بعد نماز مغرب اجلاس عام ہوا جسمیں چھ مجالس نے شرکت کی۔ان کا تربیتی جائزہ لیا گیا۔جائزہ کے بعد حضور انور کے خطبہ کی روشنی میں چند باتیں شیخ مبارک احمد صاحب نے کیں۔نماز ، تلاوت اور اخلاق والے حصہ کو اپنانے اور حالت کو مزید بہتر کرنے کی طرف توجہ دلائی۔بعدہ مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر