تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 368 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 368

۳۶۸ دعوت الی اللہ : دعوت الی اللہ کا کام منظم کرنے کے لئے مذکورہ مجالس ، جہاں اجلاس ہوئے ، بزم ارشاد کا قیام عمل میں لایا گیا اور ضروری ہدایات دیں۔تاریخ : یکم فروری ۱۹۹۰ء مقام : بہاولنگر مرکزی نمائندگان: مکرم محمد اسلم صاحب صابر، مکرم منیر احمد صاحب بسمل، مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر مررپورٹ : اجلاس زعماء: نماز مغرب کے بعد اجلاس زعماء کے کام کا شعبہ وار جائزہ لیا گیا۔حاضری سات تھی۔اجلاس عام : بعد نماز عشاء اجلاس عام ہوا۔جس میں مکرم بسمل صاحبنے نماز کے قیام کے بارہ میں دوستوں کو تلقین کی۔اس کے بعد مکرم اکسیر صاحب نے پانچ بنیادی اخلاق کے بارہ میں تقریر کی۔مجلس سوال و جواب : اجلاس عام کے بعد مجلس سوال و جواب ہوئی جو ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی۔تاریخ : ۲ فروری ۱۹۹۰ء مقام: بہاولنگر مرکزی نمائندگان: مکرم محمد اسلم صاحب صابر، مکرم منیر احمد صاحب بسمل ، مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر مختصر رپورٹ : نماز تہجد اور درس: نماز تہجد ادا کی گئی اور اس کے بعد درس قرآن کریم دیا گیا۔حاضری پینتیس تھی۔تاریخ : ۲ فروری ۱۹۹۰ء مقام : ہارون آباد مرکزی نمائندگان : مکرم محمد اسلم صاحب صابر قائد تربیت، مکرم منیر احمد صاحب بسمل مربی سلسلہ، مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر مربی سلسله مختصر رپورٹ : اجلاس زعماء: تلاوت اور عہد کے بعد شعبہ وار جائزہ لیا گیا۔حاضری سات تھی۔تاریخ : ۲ فروری ۱۹۹۰ء مقام اوکاڑہ مرکزی نمائندہ: مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نائب صدر مجلس انصارالله ررپورٹ : اجلاس زعماء: مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے صبح دس بجے سوا دس بجے تک ضلع بھر کی مجالس کے نمائندوں سے خطاب کیا۔شعبہ وار جائزہ لیا نیز بزم ارشاد کی قیام کی طرف توجہ دلائی۔حاضری ے تھی۔خطبہ جمعہ: خطبہ جمعہ میں مکرم چوہدری صاحب نے تحریک جدید کا ٹارگٹ پورا کرنے کی تلقین کی۔ساٹھ ہزار روپے کا وعدہ جات اسی وقت شہر کی جماعت نے پیش کر دیئے۔تاریخ : ۱۱ فروری ۱۹۹۰ء مقام : چک ۴۰، ۷۶ اگ۔بضلع فیصل آباد مرکزی نمائندگان: مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب ، مکرم مرز امحمد دین صاحب نا ز نا ئب صد رصف دوم مختصر رپورٹ : اجلاس عام : دونوں مجالس کا محاسبہ کیا گیا۔مکرم مرزا محمد دین ناز صاحب نے با قاعدہ تلاوت اور مرکزی امتحانات میں شمولیت کی طرف توجہ دلائی۔ان دونوں مقامات پر مکرم ناز صاحب نے حضورانور کے حالیہ خطبہ جمعہ بسلسلہ بنیادی اخلاق کی طرف خصوصی توجہ دلائی۔نیز مرکز کی طرف سے فراہم کئے گئے خطبہ کی کا پیاں تقسیم کی گئیں۔حاضری مجالس بالترتیب ہیں ،ہمیں تھی۔